وسیم کی پروفیشنل باکسنگ میں دوسری کامیابی

07 دسمبر 2015
محمد وسیم نے 4 اکتوبر 2015 کو کوریا باکسنگ چپمین شپ جیت کر پہلی پروفیشنل کامیابی حاصل کی تھی —۔فوٹو/اے ایف پی
محمد وسیم نے 4 اکتوبر 2015 کو کوریا باکسنگ چپمین شپ جیت کر پہلی پروفیشنل کامیابی حاصل کی تھی —۔فوٹو/اے ایف پی

بنکاک: پاکستانی باکسر محمد وسیم نے بنکاک میں منعقدہ سپر فلائٹ ویٹ کیٹگری میں انڈونیشین حریف کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے کیریئر کی دوسری پروفیشنل باکسنگ فائٹ جیت لی۔

محمد وسیم نے بنکاک میں ہونے والے سپر فلائی ویٹ کیٹگری (52 کلو گرام) کے مقابلے میں انڈونیشا کے باکسر سوپریانٹو ڈوگلو پر تابڑ توڑ مکے برساتے ہوئے تیسرے راؤنڈ میں انھیں ناک آؤٹ کردیا اور کیریئر کی دوسری پروفیشنل کامیابی حاصل کی۔

اس جیت کے ساتھ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ باکسر کے لیے اگلے سال ہونے والے ریجنل ایونٹس میں شرکت کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

وسیم نے اس سے قبل رواں سال 4 اکتوبر کو کوریا باکسنگ چمپیئن شپ میں کوریا کے ہی من وو لی کو شکست دے کر پروفیشنل باکسنگ میں قدم رکھا تھا۔

وسیم گزشتہ کچھ ماہ سے کوریا کے اینڈی کم کی زیر نگرانی باکسنگ ٹورنامنٹ کی تیاری کررہے تھے۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر دودا خان اور سیکرٹری اقبال حسین نے وسیم کو دوسری پروفیشنل کامیابی پر مبارک باد دی ہے.

تبصرے (1) بند ہیں

Imran Dec 07, 2015 02:03pm
weldone wasim. God bless You