• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C

3 سال بعد پریانکا کی 5 چھٹیاں

شائع December 29, 2015

اپنے امریکی شو 'کوائنٹیکو' سے کامیابی کی بلندیوں پر پہنچنے والی بولی وڈ اداکارہ اور گلوکارہ پریانکا چوپڑا 3 سال کے مصروف شیڈول کے بعد نئے سال کا جشن منانے اپنے دوستوں کے ہمراہ 5 دن کی چھٹیوں پر سیرو تفریح کے لیے جانے کا ارادہ رکھتی ہیں.

انڈین ایکسپریس کے مطابق پریانکا چوپڑا کا نئے سال کی منصوبہ بندی کے حوالے سے کہنا تھا ’میں 3 سال کے بعد 5 دن کی چھٹیوں پر جارہی ہوں۔ پچھلے کئی سالوں کی مصروفیت کے بعد اب میں اپنے دوستوں کے ساتھ ممبئی سے باہر جاؤں گی۔ اس دوران میں کسی کو بھی یہ نہیں بتاؤں گی کہ میں کہاں جارہی ہوں اور اپنا موبائل فون بھی بند کردوں گی‘۔

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا کی حال ہی میں ریلیز فلم ’باجی راؤ مستانی‘ نے باکس آفس پر اچھا خاصا بزنس کیا ہے.

پریانکا چوپڑا فلم میں 'کاشی بائی' کے کردار کا کریڈٹ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کو دیتی ہیں۔

ان کا اس حوالے سے کہنا تھا ’کاشی ایک بہت ہی خاص کردار تھا، یہی وجہ ہے کہ میں نے اس فلم میں کام کیا۔ میں وہ پہلی اداکارہ تھی جسے سب سے پہلے فلم کی کاسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ فلم کی کہانی باجی راؤ اور مستانی پر مبنی ہے اور تاریخ کاشی کی کہانی کو بھلا چکی تھی لیکن سنجے لیلا بھنسالی نے اس کردار کو نہایت خوبصورت انداز میں سب کے سامنے پیش کیا‘۔

فلم ’باجی راؤ مستانی‘ میں پریانکا کے علاوہ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

پریانکا چوپڑا اس وقت امریکی سیریل ’اے بی سی کوائنٹیکو‘ کے ساتھ ساتھ بولی وڈ فلم ’جے گنگا جل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025