• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C

حافظ آباد: مزارع کے ہاتھ کاٹنے والا زمین دار گرفتار

شائع December 29, 2015

لاہور: پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں پولیس نے ایک سترہ سالہ لڑکے کے دونوں ہاتھ کاٹنے کے الزام میں ایک مقامی طاقت ور زمین دار اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔

تقریباً دو مہینے قبل پیش آنے والے واقعہ میں اسد اسرار الحق نے پندرہ ہزار روپے قرض ادا کرنے میں ناکامی پر ایک مزارع اکرام ابوبکر کے دونوں ہاتھ کاٹ دیے تھے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق، متاثرہ خاندان نے زمین دار سے 15000 روپے قرض لیا تھا، جسے وہ چکانے میں ناکام رہے۔

پولیس افسر محمود بٹ نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ٹوکے کی مدد سے واردات کی۔

واقعے کے بعد ابو بکر کا خاندان زمین دار کے خوف سے اپنے آبائی علاقے شیخوپورہ چلا گیا، جہاں ایک مقامی صحافی نے انہیں خاموشی توڑنے پر مجبور کیا۔

متاثرہ خاندان نے دومہینوں تک خاموش رہنے کے بعد پیر کو پہلی مرتبہ پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

تبصرے (5) بند ہیں

Imran Dec 29, 2015 09:10pm
he should be treated in Army Court.
نجیب احمد سنگھیڑہ Dec 29, 2015 09:45pm
کان کے بدلے کان، ناک کے بدلے ناک، ٹانگ کے بدلے ٹانگ اور ہاتھ کے بدلے ہاتھ۔ بس یہی ایک قانون ہے جسے عملی جامہ پہنایا جائے تو ایسے ھیبتناک واقعات وقوع پذیر ہونا بند ہو جائیں گے۔
Ahmad Dec 29, 2015 11:31pm
اس شخص کے بھی ہاتھ کے بدلے ہاتھ کاٹ دیئے جائیں....یا اس زمیندار کی ساری زمین اس مزارعے کو دے دینی چاہیے
Ashian Ali Malik Dec 30, 2015 03:42pm
پنجاب پولیس کی کارکردگی کے تناظر میں جرم ثابت نہیں ہو گا ۔ اگر مجرم پر جرم ثابت نہ ہو تو وزیع اعلیٰ کے ہاتھ کاٹ کر انصاف کا بول بالا کیا جائے ۔
Ashian Ali Malik Dec 30, 2015 03:44pm
کاش غریب بھی مذہب ہوتا تو توہین مذہب کی سزا دلوانے کے لیے ہر پاکستانی وحشی بن کر مطالبہ کرتا !

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025