افغانستان میں انڈین قونصل خانے پر حملہ
مزار شریف: افغان شہر مزارِ شریف میں عسکریت پسندوں کے ہندوستانی سفارتی مشن پر دھاوے کے دوران شہر دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں سے گونج اٹھا۔
قونصل خانے کے ایک اہلکار نے عمارت کے اندر سے اے ایف پی کو بذریعہ ٹیلی فون بتایا کہ ان پر حملہ ہوا اور اور جھڑپ جاری ہے۔
عمارت کے محفوظ حصے میں موجود اہلکار نے بتایا کہ تمام سفارتی عملہ خیریت سے ہے۔
ابھی تک کسی گروپ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
یہ حملہ ایک ایسے وقت پر ہوا جب کچھ دن قبل انڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے کابل اور پھر پاکستان کا مختصر دورہ کیا۔
ایک مقامی پولیس ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے، جہاں دھماکوں کے بعد اب بھی فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں۔
انڈیا کی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے بتایا کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یاد رہے کہ اگست، 2013 میں خود کش بمباروں نے افغان شہر جلال آباد میں انڈین قونصل خانے کو ہدف بناتے ہوئے سات بچوں سمیت نو افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں












لائیو ٹی وی