فیس بک کا ورچوئل رئیلٹی ہیڈ سیٹ فروخت کے لیے پیش

07 جنوری 2016
فیس بک کا اوکیلیوس رفٹ ہیڈ سیٹ— فوٹو بشکریہ فیس بک
فیس بک کا اوکیلیوس رفٹ ہیڈ سیٹ— فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک کے ورچوئل رئیلٹی ہیڈ سیٹ اوکیلیوس کو فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

فیس بک کی زیرملکیت کمپنی کی اس ڈیوائس کے پری آرڈرز کا سلسلہ آج سے شروع کردیا گیا ہے اور اس کی قیمت 599 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

ایک صارف صرف ایک ہی ڈیوائس کا آرڈر کرسکتا ہے مگر اسے یہ 31 مارچ سے پہلے نہیں مل سکے گا۔

اوکیلیوس رفٹ نامی اس ہیٹ سیٹ کو صارفین کسی طاقتور کمپیوٹر سے پلگ ان کرکے ورچوئل رئیلٹی کا تجربہ کرسکیں گے۔

کمپیوٹر کے ذریعے لوگ اس پر ورچوئل رئیلٹی گیمز اور دیگر تجربات کا مزہ لے سکیں گے اور وہ کسی بھی وقت خود کو دنیا کے کسی بھی حصے میں لے جاسکیں گے (دماغی طور پر) جس کے مناظر ان کی آنکھوں کے سامنے ہوں گے۔

یعنی آپ گہرے سمندر میں غوطہ لگا سکتے ہیں اور وہاں عظیم الجثہ وہیل مچھلیوں کے ساتھ کھیل سکتے ہیں اور یہ سب بالکل حقیقی محسوس ہوگا۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اس کمپنی کو مارچ 2014 میں دو ارب ڈالرز کے عوض خریدا تھا اور وہ اسے سوشل میڈیا کا مستقبل قرار دیتے ہیں۔

سب سے اچھی بات یہ ہے کہ 2016 میں اس ہیڈسیٹ خریدنے والے کو دو گیمز مفت دی جائیں گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں