• KHI: Sunny 33.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.8°C
  • KHI: Sunny 33.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.8°C

ایران کی خواتین کوہ پیما

شائع February 1, 2016 اپ ڈیٹ February 1, 2016 06:35pm

شمال مغربی ایران میں فرناز اسمعیل زادہ ایک پہاڑی پر چڑھتے ہوئے اونچائی اور برفانی ہواﺅں کو نظرانداز کررہی ہیں۔

ستائیس سالہ فرناز 13 سال کی عمر سے پہاڑوں پر چڑھنے کا شوق پورا کر رہی ہیں. وہ ایران میں خواتین ایتھلیٹس کو درپیش رکاوٹوں کو نظرانداز کر کے بین الاقوامی مقابلوں کا حصہ بن رہی ہیں۔

ایران میں خواتین کوہ پیما اور دیگر ایتھلیٹس کو ملک کے ڈریس کوڈ کی پابندی کرنا ہوتی ہے۔

فرناز کہتی ہیں 'میرے لیے پہاڑ سر کرنا زندگی کا حصہ ہے، ایک علامت جس سے پتہ چلتا ہے کہ زندگی کی رکاوٹوں کو کیسے عبور کیا جاتا ہے، میں لوگوں کے خیالات بدلنے کی کوشش کررہی ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ مرد اور خواتین میں کوئی فرق نہیں'۔

ایران میں لگ بھگ دو سو ایرانی خواتین کوہ پیما مختلف ایونٹس میں حصہ لیتی ہیں.