ٹوئٹر پر ’دہشت گردی‘ کی حمایت، دس سال قید

شائع February 2, 2016

ریاض: ’دہشت گردی‘ اور سیکیورٹی خلاف ورزیوں کے جرم میں سزا پانے والے قیدیوں کی ٹوئٹر پر حمایت کرنے والے ایک سعودی شہری کو دس سال قید کی سزا دے دی گئی۔

ایک روزنامہ نے منگل کو بتایا کہ ملزم نے کئی ٹوئٹر اکاؤنٹس بنا رکھے تھے۔

دہشت گردی سے متعلق مقدمات کیلئے مخصوص عدالت نے ملزم کو ان اکاؤنٹس کے ذریعے ’ دہشت گردی کے الزامات پر سزا پانے والے قیدیوں کی رہائی کیلئے احتجاج اور ہنگامہ آرائی پر اکسانے‘ کا مرتکب قرار دیا۔

پچھلے کچھ عرصے سے سعودی عرب میں اقلیتوں اور سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملے ہوئے جن کی دولت اسلامیہ نے ذمہ داری قبول کی۔

گزشتہ سال وزارت داخلہ نے حملوں اور ان کی منصوبہ بندی میں ملوث سینکڑوں مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025