گوگل واٹس ایپ کے مقابلے پر بڑا ہتھیار لے آیا

24 فروری 2016
واٹس ایپ لوگو — اے ایف پی فائل فوٹو
واٹس ایپ لوگو — اے ایف پی فائل فوٹو

گوگل نے آخرکار دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ کو شکست دینے کا طریقہ دریافت کرلیا ہے۔

اور وہ ہے آپ کے فون میں موجود مختصر پیغام یا ایس ایم ایس۔

جی ہاں واٹس ایپ اور ایسی ہی دیگر ایپس کی بدولت ایس ایم ایس کا استعمال دن بدن کم ہوتا جارہا ہے کیونکہ اب لوگ مفت میں تصاویر، ویڈیوز اور گروپ پیغامات بھیجنے کے عادی ہوتے جارہے ہیں۔

گوگل نے دنیا بھر کے 800 موبائل آپریٹرز کے ساتھ شراکت کرکے ایس ایم ایس کو نئی زندگی دینے پر کام شروع کردیا ہے۔

لیکن اب ایس ایم ایس کا نام آر سی ایس (رچ کمیونیکشن سروس) ہوگا جو نہ صرف صارفین کو تحریری پیغامات اور ایم ایم ایس بھیجنے میں مدد دے گا بلکہ وہ ایموجیز، فائلز، گروپ چیٹس اور یہاں تک کہ پیغام پڑھنے پر پڑھے جانے کا فیچر بھی سامنے آئے گا۔

ایسا پہلے بھی سنا یا دیکھا ہے؟ جی ہاں گوگل اپنے نئے پلیٹ فارم کو واٹس ایپ کے تمام فیچرز سے بھر دینا چاہتا ہے۔

گوگل کی جانب سے یہ سسٹم اینڈرائیڈ ڈیوائس کے لیے متعارف کرایا جائے گا اور دنیا بھر میں مختلف آپریٹررز کی مدد سے اسے پیش کیا جائے گا۔

اس کی لاگت یا متعارف کرائے جانے کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم گوگل نے بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس میں اس کا منصوبہ ضرور پیش کردیا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Yasir Mehmood Feb 24, 2016 02:29pm
RCS is standard communication protocol release by 3GPP, a telecom standardization body. Google is not doing something new. May be they want to sell some Ads over this. New SMS application is called Joyn, which every mobile will have by default like current standard SMS app. Using Joyn, you can do everything like WhatsApp along with many more other features.