• KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Cloudy 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Cloudy 15.6°C

آفریدی کا ریٹائرمنٹ 'واپس' لینے پر غور

شائع February 24, 2016

پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے عوام اور اہلخانہ کے شدید دباؤ کے سبب ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے پر ازسرنو غور شروع کردیا ہے۔

رواں سال مارچ میں 36 سال کے ہونے والے شاہد آفریدی پہلے ہی ٹیسٹ اور ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں اور انہوں نے آئندہ ماہ ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے بھی ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم اب شاہد آفریدی نے یو ٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ واپس لینے کے فیصلے پر غور کر رہے ہیں۔

مشہور کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے کے مطابق ’کیا آپ کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری کھیں گے‘ کے سوال کے کے جواب میں پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا، میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ مجھ پر ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ نہ لینے کیلئے بہت زیادہ دباؤ ہے۔

آفریدی نے کہا کہ عوام اور میرے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ میں کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھوں کیونکہ پاکستان میں زیادہ باصلاحیت کھلاڑی سامنے نہیں آ رہے تو پھر میری جگہ کون لے گا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی میرے اہلخانہ، دوستوں سمیت بڑوں کا مجھ پر بہت زیادہ دباؤ ہے اور ان کا کہنا ہے کہ مجھے ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائر ہونے کی بالکل ضرورت نہیں لیکن سچ بتاؤں تو اس وقت میں صرف ورلڈ کپ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہوں جو میرے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔

شہرہ آفاق آل راؤنڈر نے کہا کہ سب سے پہلے میں یہ دیکھوں گا کہ پاکستان ورلڈ کپ میں کہاں کھڑا ہے، کیا میں اپنی کارکردگی سے ٹیم کو آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہوں، میں اس بات کا جائزہ بھی لوں گا میں خود کہاں کھڑا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری فٹنس بہت زبردست ہے اور کرکٹ بھی کھیل سکتا ہوں لیکن میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد واضھ طور پر کچھ کہنے کے قابل ہوں گا۔

اپنی جارحانہ بیٹنگ کیلئے شاہد آفریدی 2009 میں پاکستان کی انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں فتح کے مرکزی کردار تھے جہاں انہوں نے سیمی فائنل اور فائنل میں بہترین کرنے کے ساتھ ساتھ نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو چیمپیئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

وہ اب تک ولرڈ ٹی ٹوئنٹی کے پانچوں ایڈیشنز میں شرکت کر چکے ہیں اور اب تک سب سے زیادہ میچ کھیلنے کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بھی ہیں۔

قیادت کی بات کی جائے تو آفریدی کا ریکارڈ خاصا ملا جلا رہا ہے جہاں 35 میچوں میں 19 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ 16 مرتبہ پاکستانی ٹیم کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (5) بند ہیں

SAMEER Feb 24, 2016 04:42pm
کوی شرم ہوتی ہے کوی حیا ہو تی ہے
Khuram Murad Feb 24, 2016 05:54pm
موصوف فرما رہے ہیں "پاکستان میں زیادہ باصلاحیت کھلاڑی سامنے نہیں آ رہے تو پھر میری جگہ کون لے گا" پاکستان کرکٹ کو الودع کوں کہ اب یہی صاحب باصلاحیت ہیں۔
عدنان Feb 24, 2016 07:46pm
عزت سے جانے کا سلیقہ ہے نہ رواج
Israr Muhammad khan Feb 25, 2016 01:45am
آفریدی صاحب اپ نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ھے اپ نے اس کھیل کو اور اس کھیل نے اپکو بلندیوں پر پہنچایا ھے اس میں کوئی شک نہیں کہ لوگ آپ کو پسند کرتے ھیں لیکن کھیل کو ایک دن چھوڑنا ھوتا ھے ہمارے لوگ عزت بھی بہت دیتے ھیں لیکن لوگوں کو بدلنے میں دیر نہیں لگتی اس سے پہلے کہ لوگ اپکی ریٹائرمنٹ کا مطالبہ شروع کریں بہتر یہی ھے کہ عزت کے ساتھ رخصت لے لیں وقت اگیا ھے کہ نئے کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقعہ دیا جائے جھانگیر ھیں اور جان شیر حان نے دس دس سال لگاتار کامیابیاں حاصل کی تھیں لیکن انکو بھی کھیل چھوڑنا پڑا تھا
kulsoom jahan Feb 25, 2016 05:38pm
پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ ٹیم کے کپتان سرفراز کی واہ واہ ہونے کے بعد آفریدی نے حسد محسوس کرکے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے کرکٹرز میں بہت صلاحیت موجود ہیں ۔وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کئی انٹرنیشنل میچز میں دکھا چکے ہیں۔آفریدی کو شرم آنی چاہیے اور بڑے پن مظاہرہ کرتے ہوئے نئے کرکٹرز کو ٹیم کی باگ دوڑ دے دیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025