افغان بچے کو میسی کا تحفہ مل گیا

اپ ڈیٹ 25 فروری 2016
مرتضیٰ احمدی میسی کی جانب سے بھیجی گئی ان کی دستخط شدہ شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔ فوٹو بشکریہ یونیسیف
مرتضیٰ احمدی میسی کی جانب سے بھیجی گئی ان کی دستخط شدہ شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔ فوٹو بشکریہ یونیسیف
مرتضیٰ کی میسی کے نام کی حامل پلاسٹکی شرٹ پہنے وہ تصویر جس کی بدولت وہ عالمی سطح پر مقبول ہوئے۔ فوٹو اے ایف پی
مرتضیٰ کی میسی کے نام کی حامل پلاسٹکی شرٹ پہنے وہ تصویر جس کی بدولت وہ عالمی سطح پر مقبول ہوئے۔ فوٹو اے ایف پی

ارجنٹینا اور بارسلونا کے اسٹار لیونل میسی کے نام کی حامل پلاسٹک کی شرٹ پہن کر عالمی منظر نامے پر ابھرنے والے افغان بچے مرتضیٰ احمدی کی خواہش پوری ہو گئی اور لیونل میسی نے انہیں اپنے دستخط کی حامل ارجنٹینا کی شرٹ بھیج دی۔

میسی کی مینجمنٹ ٹیم نے جمعرات کو تصدیق کی کہ عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار نے اپنی دستخط شدہ شرٹ مرتضیٰ کو بھیجی ہے۔

مرتضیٰ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں میسی سے پیار کرتا ہوں اور یہ شرٹ اس بات کی گواہی ہے کہ میسی بھی مجھ سے پیار کرتے ہیں۔

میسی کے 5 سالہ مداح مرتضیٰ احمدی کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پوری دنیا میں مقبول ہوئی تھی جس میں انھیں پلاسٹک کی تھیلی کے اوپر اپنے آئیڈیل میسی کے نام اور نمبر کو تحریر کر کے جرسی کے طورپر پہنے دکھایا گیا تھا، جو کابل کے قریبی شہر غزنی میں رہائش پذیر ان کے والدین کی غربت کی بھرپور عکاسی بھی کر رہا تھا۔

مرتضیٰ میسی کی شرٹ پہن کر فٹبال سے کھیلنے ہوئے۔ فوٹو بشکریہ یونیسیف
مرتضیٰ میسی کی شرٹ پہن کر فٹبال سے کھیلنے ہوئے۔ فوٹو بشکریہ یونیسیف

ان کے بڑے بھائی 15 سالہ ہمایوں نے نیلے اور سفید دھاریوں والے پلاسٹک بیگ سے شرٹ بنا کر دی اور اس پر مارکر سے میسی کا نام لکھ کر جنوری کے وسط میں تصویر فیس بک پر پوسٹ کر دی تھی۔

اس بچے نے جو میسی کی جرسی نما شرٹ پہنی ہوئی تھی وہ پلاسٹک بیگ کی بنی ہوئی تھی جسے ان کے پڑوسی نے پھینک دیا تھا اور ان کی اس تصویر نے دنیا بھر میں فٹبال کے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔

اس واقعے کے بعد لیونل میسی نے اپنے اس ننھے مداح سے ملنے کی خواہش بھی ظاہر کی تھی۔

تاہم اب انہوں نے مرتضیٰ اپنے دستخط کی حامل شرط بھیج کر ان کی اس خواہش کو پورا کردیا۔

میسی اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے سفیر بھی ہیں اور یونیسیف نے یہ شرٹ مرتضیٰ تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

میسی نے کچھ اضافی شرٹس بھی بھیجی ہیں جو ان کے اہلخانہ خصوصاً مرتضیٰ کی تصویر فیس بک پر لگانے والے ان کے بڑے بھائی کے کام آسکتی ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

solani Feb 26, 2016 08:46am
Bachpan se bache ki tarbiat achi ho, to bare ho ker kom ka naam roshan karte hae. Maa, Bap per ye Khuda ki taraf se bacho ki perwaris ki bahot bari zumadari hae. Dono (role model) ban ker bacho ko parwan charhae.