بجلی چوروں کے آگے حکومت بے بس: خواجہ آصف
لاہور: وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بجلی چور اتنے مضبوط ہو گئے ہیں کہ حکومتی مشینری بھی ان کے ساتھ مل جاتی ہے یا پھر بے بس ہو جاتی ہے۔
لاہور میں واپڈا کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2018 تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا جبکہ مارکیٹس جلد بند ہونے سے 2000 میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔
مزید پڑھیں: چوروں کو بجلی نہیں دیں گے: عابد شیرعلی
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پچھلے تین سال میں ملک میں بجلی پیدا کرنے کی بے انتہا کوشش کی گئی، اب حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ2018 میں عوام کی عدالت میں جائیں گے تو سرخرو ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گیس، بجلی چور
بجلی کی بچت کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں مارکیٹیں بروقت بند ہوجائیں تو 2000 میگاواٹ بجلی بچائی جا سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صنعتوں کے لئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم جبکہ ٹیرف میں بھی تین روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔
مزید جانیں: 2018 تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائےگا: وزیراعظم
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں بلوں کی ریکوری ستر فیصد سے کم ہوتی ہے، صرف ان علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔











لائیو ٹی وی
تبصرے (2) بند ہیں