• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

سلمان خان ماموں بن گئے

شائع March 30, 2016

بولی وڈ دبنگ سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد سلمان خان ماموں بن گئے ہیں۔

ارپیتا کے شوہر اور ماڈل ایوش شرما نے سوشل میڈیا پر اس خبر کا اعلان کیا۔

Our Prince has arrived 😃😃😃😃

A photo posted by Aayush Sharma (@aaysharma) on

انہوں نے ایک تصویر شئیر کی جس میں بچے کا نام ’عاہل‘ بتایا گیا ہے۔

سلمان خان کے بڑے بہنوئی اداکار اور پروڈیوسر اتل اگنیہوتری نے ارپیتا کے بیٹے کی پہلی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں سلمان کے والد سلیم خان بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ارپیتا خان کو سلمان خان کے والد سلیم خان نے گود لیا تھا، ارپیتا خان کی شادی 18 نومبر 2014 کو ماڈل اور بزنس مین ایوش شرما سے ہوئی۔

ان کی شادی کی تقریب بولی وڈ کی سب سے بڑی تقریبات میں سے ایک تھی۔

ارپیتا نے لندن سے تعلیم حاصل کی ہے جبکہ وہ اس وقت ممبئی کی ایک کمپنی میں انٹیرئیر ڈیزائنر ہیں اور انہیں فلموں اور گلیمر سے کوئی دلچسپی نہیں۔

جبکہ ان کے شوہر ایوش شرما دہلی میں اپنا خاندانی بزنس سنبھالتے ہیں اور انہیں فلموں میں اداکاری کرنا پسند ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025