پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں سوتے ہوئے ایک اور بچی کو چوہوں نے کاٹ لیا جبکہ شہر کی کنٹونمنٹ انتظامیہ نے ’چوہوں کی سر کی قیمت‘ بڑھاکر 300 روپے کردی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق حسن گڑھی میں چوہے نے گھر میں گھس کر تین سالہ حفصہ کوکاٹ کر زخمی کردیا۔

۔—ڈان نیوز۔
۔—ڈان نیوز۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حسن گڑھی میں اس سے پہلے بھی متعدد بار چوہے کے کانٹے کے واقعات پیش آئے ہیں جس سے ایک بچہ ہلاک بھی ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: پشاور میں چوہا مارنے پر 25 روپے انعام

متاثرہ بچی کے والد نے ڈان نیوز کو بتایا کہ آدھی رات کو اس کی بیٹی نے اچانک رونا شروع کردیا اور جب انہوں نے اٹھ کر دیکھا تو کمرے میں سیاہ رنگ کا چوہا موجود تھا۔

۔—ڈان نیوز۔
۔—ڈان نیوز۔

انہوں نے کہا کہ بچی کو کاٹنے کے بعد چوہا ادھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حفصہ کو انگلی پر چوٹ آئی جس کے بعد انہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ ضلعی حکومت صرف اعلانات سے کام لے رہی ہے۔

۔—ڈان نیوز۔
۔—ڈان نیوز۔

دوسری جانب چوہوں کی سروں کی قمت 25روپے مقرر کرنے والی مقامی حکومت فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث مہم شروع نہ کر سکی۔

ادھر پشاور کی کنٹونمنٹ انتظامیہ نے چوہوں کے خلاف خصوصی مہم کا اغاز کر دیا اور زہریلے چوہے مارنے والے کو 300 روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: چوہے کے کاٹنے سے 8 ماہ کا بچہ ہلاک

کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس چئرمین وارث خان آفریدی نے بتایا کہ مہم کے کامیابی کے ساتھ انعقاد کے لیے کنٹومنٹ بورڈ میں چوہوں کو مارنے کی قیمت بڑھادی گئی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر سے چوہوں کے خاتمے کے لیے ان کے 'سر کی قیمت' فی چوہا 25 روپے مقرر کی تھی۔

واضح رہے کہ یہ معاملہ حال ہی میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک رکن کے 'توجہ دلاؤ نوٹس' کے بعد زیر بحث آیا.

صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے سوال اٹھایا تھا، 'آیا یہ چوہے کسی اور نے صوبے میں بھیجے ہیں'.

جس پر اراکین اسمبلی کی جانب سے انتہائی دلچسپ ریمارکس سننے کو ملے تھے.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں