• KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Cloudy 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Cloudy 15.6°C

چوری شدہ ویڈیو کے لیے فیس بک کا نیا ٹول

شائع April 15, 2016

اگر تو آپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کسی کی ویڈیو چوری کرکے لگالیں تو اس عادت کو ترک کردیں۔

جی ہاں فیس بک نے رائٹس منیجر کے نام سے ایک نیا ٹول متعارف کرایا ہے جس کا مقصد چوری شدہ ویڈیوز یا مواد کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنا ہے۔

اس ٹول کے ذریعے اس ویڈیو کو بنانے والے کسی بھی ایسی ویڈیو کو ہٹانے کے لیے آٹومیٹک فلیگ لگاسکیں گے جو نقل یا چوری کی گئی ہو۔

یہ فیچر یوٹیوب کے کانٹینٹ آئی ڈی سسٹم سے ملتا جلتا ہے جو کئی برسوں سے استعمال کیا جارہا ہے۔

فیس بک کو کافی عرصے سے یوٹیوب کے ویڈیو تخلیق کاروں کی جانب سے تنقید کا سامنا تھا جن کی ویڈیوز چوری کرکے بغیر اجازت سماجی رابطے کی سائٹ پر پوسٹ کردیا جاتا۔

ان صارفین کا کہنا تھا کہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی روک تھام کے لیے فیس بک کا سسٹم بہت سلو بلکہ ناکارہ ہے۔

اب چونکہ فیس بک نے اپنی زیادہ توجہ ویڈیو پر مرکوز کردی ہے تو وہ کاپی رائٹس کے تحفظ کے لیے بھی زیادہ سنجیدہ ہے۔

اس نئے ٹول کا اطلاق لائیو اسٹریم ویڈیو پر بھی اس صورت میں ہوجائے گا جب کوئی صارف کاپی رائٹس کا تحفظ رکھنے والے مواد کو استعمال کرے گا اور اس کی براہ راست نشریات فوری طور پر روک دی جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025