سوات: پولیس نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اقلیتی امور سورن سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ضلع کانسلر کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم بلدیو کمار کو ضلع سوات کے باری کوٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ انہیں مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ضلع بونیر سے دیگر دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں اقلیتی رکن اسمبلی قتل

خیال رہے کہ اس قتل کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی تھی۔

ٹی ٹی پی ترجمان نے گزشتہ روز دعویٰ کیا کہ سورن سنگھ کو سکھ مذہب سے تعلق رکھنے کی وجہ نہیں مارا بلکہ انھیں نشانہ بنانے کی وجہ ان کا حکومتی عہدیدار ہونا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سورن سنگھ کی آخری رسومات اداکردی گئیں

22 اپریل کو ضلع بونیر میں سورن سنگھ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

سورن سنگھ نے 2011 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس سے قبل وہ جماعت اسلامی سے وابستہ تھے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad khan Apr 25, 2016 12:04am
حیران کن خبر ھے چاہتے ھیں کہ خبر غلط نکلے