• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C

بالواسطہ ٹیکس غیر اسلامی قرار

شائع April 27, 2016

اسلام آباد: اسلامی نطریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد شیرانی نے کہا ہے کہ بالواسطہ ٹیکسز کا نفاذ غیر اسلامی اور شرعی اصولوں کے منافی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل میں اسلامی نظام معیشت پر منعقد سیمینار کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا محمد شیرانی کا کہنا تھا کہ بالواسطہ ٹیکس صنعت کار اور تاجر کی بجائے صارف ادا کرتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ٹیکس صرف آمدن پر لگایا جاسکتا ہے، صارفین سے اشیاء کی خریداری پر ٹیکس وصولی غیراسلامی ہے۔

مولانا محمد خان شیرانی نے حکومت پر زور دیا کہ ملک میں پیسے کا ارتکاز اور دولت کی نمود و نمائش روکنے کے لیے قانون سازی کی جائے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ کاغذ کی کرنسی کے پیچھے کوئی ٹھوس زر نہ ہونے کے باعث یہ نظام کھوکھلا ہے، اصل زر اور جنس مبادلہ صرف سونا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آٹھویں صدی کے عالم اسلام میں سونے کے دینار متعارف کروائے گئے جنہیں دنیا کے کچھ حصوں میں 19ویں صدی تک استعمال کیا گیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (7) بند ہیں

Adeel Amjad Apr 27, 2016 08:24pm
strongly agree with molana sb
ahmaq Apr 28, 2016 12:24am
mind blowing wow
Inder Kishan Apr 28, 2016 12:25am
انہیں اپنے عہدے پر رہتے ہوئے اتنا عرصہ ہوگیا، لیکن یہ خیال انہیں اب آیا ہے۔ اسٹرینج۔
JAMALI Apr 28, 2016 12:31pm
Molvi Sb Pehli dafa koi kaam wali baat ki hy, lekin es par amal es liye nhi ho saky ga kyu k pehly jitny bi fatway diye hean wo sab aqal se bala thy, ab es baat ko bi ignore kar diya jaega.. Awam wesa ka wesa..
Omair Apr 28, 2016 04:05pm
Dinar is from denarius, a roman currency that was introduced before Christ. It wasn't introduced by muslims. Even the sahabas used roman dinars with pictures of roman emperor on them, as their currency. Molana is totally unaware about the concept of money and he should learn before talking about it.
Khan Apr 28, 2016 04:44pm
السلام علیکم مولانا صاحب نے جو بات کہی ہے وہ مذاق نہیں، ہمارے پیارے ملک میں ایک لاکھ سالانہ کمانے والا اور ایک لاکھ روزانہ کمانے والا یکساں ٹیکس دیتے ہیں، وجہ بالواسطہ ٹیکس۔ عوام کی بات کرنے والے سیاستدان گزر گئے، اب صرف الٹرہائی کلب میں گپ شپ کے لیے آنے اور اپنی جیبیں بھرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے باقی بچے ہیں۔ مولانا کی شخصیت یا ان کی سیاست پر اعتراض کے بجائے ان کی بات پر اہل علم معیاری رائے پیش کریں نہ کہ ہنسی مذاق میں اڑا دیں۔ شکریہ خیرخواہ
Syed Nasir Raza Kazmi Apr 28, 2016 05:23pm
"دیر آئید درست آئید" اسلامی نظریاتی کونسل ایک اہم مسئلہ کی جانب اپنی رائے دے کر حکومت کو یہ اسلامی پیغام دیدیا ہے کہ عوام پر جو غیر قانونی اور غیر اخلاقی ٹیکسوں کا بوجھ کئی برسوں سے ڈالا ہوا ہے وہ سر ے سے بالکل غلط ہے مثلا بجلی کے بلوں میں عوام سے 35 روپیہ پی ٹی وی کی جو فیس وصول کی جارہی ہے کیا اُسے قانونی قرار دیا جاسکتا ہے اور بجلی اور گیس کے بلوں میں جی ایس ٹی کی وصولی کیا غیر اسلامی اور غیر اخلاقی ٹیکس نہیں ؟

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025