کبھی گرمی کبھی بارش، اسلام آباد کا بدلتا موسم

26 مئ 2016

اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں کی طرح وفاقی دارالحکومت میں بھی کبھی سخت گرمی پڑتی ہے تو کبھی برسات کے بعد خوشگوار موسم سے شہری طلف اندوز ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویسے تو اسلام آباد خوبصورت شہر مانا جاتا ہے تاہم بارش کے بعد یہاں کی ہریالی مزید نکھرتی اور چاروں طرف سبز رنگ آنکھوں کو بھا جاتا ہے۔

موسم خوشگوار ہوتے ہی شہری بھی اس کا لطف لینے کے لیے تفریح گاہوں کا رخ کرتے ہیں، اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشگوار موسم میں اچھے لمحات کو دوبالا کرتے نظر آتے ہیں۔

بارش کے بعد آسمان پر بادلوں سے چھن کر آنے والی سورج کی روشنی کا منظر ہی دلفریب لگتا ہے — فوٹو : آن لائن

بارش کے بعد دارالحکومت کی سڑکیں مزید نکھر گئیں — فوٹو : اے پی پی

شام میں بجلی کڑکتے ہی بارش ہونے کی امید پیدا ہو جاتی ہے — فوٹو : آن لائن

بارش کے بعد آسمان مزید نیلا نظر آتا ہے — فوٹو : اے پی پی

سیاہ گھٹائیں چھاتے ہی شہری محفوظ مقامات کی طرف جانا شروع ہو جاتے ہیں — فوٹو : آن لائن

بارش سے پہلے سخت گرمی میں شہری سائے کی تالاش میں ہیں جہاں وہ کچھ دیر آرام کر سکیں — فوٹو : اے پی پی

دارالحکومت میں برسات کے بعد مزدور پھر سے روزگار کی تلاش میں نکل پڑے— فوٹو : اے پی پی

اسلام آباد اور مری کے جنگلات میں بندروں کی بڑی تعداد ہے، موسم کی تبدیلی کے ساتھ وہ بھی شاہراہوں پر اٹکلیاں کرتے نظر آتے ہیں — فوٹو : اے پی پی

بندر کے بچے بھی شہریوں کے عدم توجہ ہونے پر ان کے کھانے پینے کی چیزیں چٹ کر جاتے ہیں — فوٹو : اے پی پی

بارش کے بعد پرندے بھی گھونسلے چھوڑ کر سبزے میں خوراک تلاش کرتے دکھائی دیے — فوٹو : آئی این پی