سفید دانتوں کی چمک سے اپنی مسکراہٹ کو جگمگانا کس کی خواہش نہیں ہوتی اور لاتعداد افراد اس مقصد کے لیے ہزاروں روپے ڈینٹسٹ کو دے کر ان کی صفائی بھی کرواتے ہیں مگر کیا آپ اس فوری کام کرنے والے اس گھریلو نسخے کو آزمانا پسند کریں گے؟

درحقیقت موتیوں جیسے چمکتے دانت تو آج کے دور میں خوبصورتی کے معمولات میں شامل ہوچکے ہیں جیسے بالوں کو رنگوانا وغیرہ۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ اپنی مسکراہٹ کو جگمگانے کے لیے آپ کو بہت زیادہ خرچہ کرنے بلکہ کسی قسم کے خرچے کی ضرورت نہیں۔

جی ہاں محض مالٹے کا چھلکا آپ کے دانتوں کو چمکانے کا سستا ترین اور قدرتی طریقہ ہے۔

مالٹے کے چھلکے کو اپنے دانتوں پر رگڑنے سے انہیں موتیوں کی طرح چمکانا ممکن ہوتا ہے۔

ترش پھل جیسے مالٹے، لیموں وغیرہ کے چھلکوں میں ایک قدرتی تیل کا جز D-limonene موجود ہوتا ہے جو دانتوں کو چمکانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اور چونکہ مالٹے کا چھلکا پھل کی طرح تیزابی خوبیاں نہیں رکھتا اس لیے دانتوں کی سطح میں فرسودگی بھی پیدا نہیں ہوتی یعنی وہ مضبوط رہتے ہیں۔

تاہم مالٹوں کے چھلکوں سے دانتوں میں پیدا کی جانے والی سفیدی تادیر برقرار نہیں رہتی تاہم اس سے کوئی نقصان بھی نہیں بلکہ یہ داغ دھبوں کی صفائی بھی کرتا ہے۔

تاہم اس نسخے کو آزمانے کے لیے چھلکوں کو اچھی طرح ضرور دھو لیں جبکہ دانتوں پر چھلکے رگڑنے کے بعد دانتوں پر ایک بار برش یا کلیاں بھی ضرور کرلیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ali Asad Jun 12, 2016 05:49pm
chilkay ka andar wala hisa ya bahar wala???