انیل کپور پہلی بار اپنے بھتیجے ارجن کے ساتھ کاسٹ
بولی وڈ اداکار انیل کپور اور ارجن کپور اصل زندگی میں چچا بھتیجے ہیں اور یہ دونوں اداکار اب فلم میں بھی یہ کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
این ڈی ٹی وی کی ایک خبر کے مطابق انیل کپور اور ارجن کپور انیس بزمی پروڈکشن کی فلم ’مبارکاں‘ میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔
اس فلم کی ہدایت کاری مراد کھتانی کریں گے جبکہ دونوں اداکار اپنی اصل زندگی کا رشتہ ہی اسکرین پر ادا کریں گے۔
فلم ساز کے قریبی ذرائع کے مطابق ’فلم میں انیل کپور اور ارجن چچا بھتیجے کا کردار کریں گے، ہمیں ہقین ہے کہ شائقین کو یہ جوڑی ضرور پسند آئے گی‘۔
فی الحال فلم کا عملہ باقی کاسٹ کو فائنل کرنے میں مصروف ہے۔
اس فلم کی کہانی پر کام شروع کیا جاچکا ہے اور یہ ایک انٹرٹینمنٹ فلم ہوگی جس میں رومانس، ڈرامہ اور کامیڈی کو پیش کیا جائے گا۔
انیل کپور اس سے قبل انیس بزمی کے ساتھ کئی فلموں میں کام کرچکے ہیں جس میں ’نو انٹری‘، ’ویلکم‘، ’ویلکم بیک‘ شامل ہیں جبکہ ارجن کپور پہلی مرتبہ انیس بزمی کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔
ارجن کپور اس وقت اپنی فلم ’ہالف گرل فرینڈ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ انیل کپور اپنے ٹی وی شو ’24‘ کے دوسرے حصے میں کام کررہے ہیں۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔











لائیو ٹی وی