ٹی وی میزبانوں پر پابندی: چینلز کو معذرت کی ہدایت

اپ ڈیٹ 20 جون 2016
حمزہ علی عباسی اور عائشہ خان — فوٹو بشکریہ رمضان ہمارا ایمان فیس بک پیج
حمزہ علی عباسی اور عائشہ خان — فوٹو بشکریہ رمضان ہمارا ایمان فیس بک پیج

اسلام آباد: پاکستانی الیکٹونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پیر کو 2 ٹیلی ویژن چینلز کو رمضان نشریات کے دوران 'نامناسب' جملے نشر کرنے پر معذرت مانگنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

پیما کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آج ٹی وی اور نیوز ون نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ رسمی معذرت نشر کرکے " پروگرامز کے باعث ہونے والے انتشار کی روک تھام کریں گے"۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ معذرت نشر ہونے کے بعد حمزہ علی عباسی اور شبیر ابوطالب پر عائد پابندی کو اٹھا لیا جائے گا اور وہ اپنے، اپنے ٹی وی پروگرامز کی میزبانی کرسکیں گے۔

یہ فیصلہ پیمرا شکایت کونسل کے 33ویں اجلاس میں کیا گیا تھا۔

پیمرا کا جاری کردہ نوٹیفکیشن
پیمرا کا جاری کردہ نوٹیفکیشن

قبل ازیں پیمرا نے آج ٹی وی اور نیوز ون چینلز پر رمضان شوز کی میزبانی کرنے والے حمزہ علی عباسی اور ٹی وی میزبان شبیرءابو طالب پر پابندی عائد کی تھی۔

گزشتہ ہفتے جاری ایک بیان میں پیمرا نے کہا تھا کہ اسے ان چینلز کی نشریات کے حوالے سے 1133 شکایات واٹس ایپ، ٹوئٹر اور ٹیلیفون کال کے ذریعے موصول ہوئی تھیں۔

ان شکایات میں کہا گیا تھا کہ دونوں شوز میں اشتعال انگیز مواد کو نشر کیا گیا تھا۔

پیمرا کا کہنا تھا کہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے اور ناظرین کی دل آزاری اور شکایات کے پیش نظر پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت ٹی وی ون کے پروگرام 'عشق رمضان' کے میزبان شبیر ابو طالب اور آج نیوز کے پروگرام 'رمضان ہمارا ایمان' کے میزبان حمزہ علی عباسی پر فوری طور پر پابندی لگادی دی گئی ہے۔

پیمرا کا مزید کہنا تھا کہ اگر فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرایا گیا اور مذکورہ ٹی وی چینل کی نشریات بند کردی جائیں گی۔

پیمرا کا اس نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ اگر میزبان حمزہ علی عباسی، شبیر ابوطالب اور مولانا کوکب اوکاڑوی کسی اور چینل میں آئے اور متنازع معاملے یا ایسے ہی کسی موضوع پر تبادلہ خیال کیا تو اس پروگرام پر بھی پابندی عائد کردی جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں