میسی کی بدولت ارجنٹینا کوپا امریکا کے فائنل میں

اپ ڈیٹ 22 جون 2016
لیونل میسی کا فری کک پر گول اسکور کرنے کے بعد ایک انداز۔ فوٹو اے ایف پی
لیونل میسی کا فری کک پر گول اسکور کرنے کے بعد ایک انداز۔ فوٹو اے ایف پی

ہاؤسٹن: عالمی شہرت یافتہ اسٹار لیونل میسی کے شاندار کھیل کی بدولت ارجنٹینا نے امریکا کو 4-0 سے شکست دے کر لگاتار دوسری مرتبہ کوپا امریکا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

منگل کی رات ہاؤسٹن میں کھیلے گئے میچ میں پانچ مرتبہ سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتنے والے میسی نے اپنے شاندار کھیل سے اسٹیڈیم میں موجود 70ہزار سے زائد تماشائیوں پر سکتہ طاری کردیا۔

میچ کے تیسرے منٹ میں ایکوئیل لویزی کو پاس دیا جنہوں نے گول کرنے میں کوئی غلطہ نہ کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

کھیل کے 32ویں منٹ میں ملنے والی فری کک کو میسی نے گول میں تبدیل کر کے اپنے ملک کیلئے کیے جانے والے انٹرنیشنل گولوں کی تعداد 55 کر لی اور وہ ارجنٹینا کیلئے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے اور گیبیرئل بیٹس ٹوٹا کا زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

لیونل میسی کی جانب سے فری کک پر کیے گئے گول کا منظر۔ فوٹو اے ایف پی
لیونل میسی کی جانب سے فری کک پر کیے گئے گول کا منظر۔ فوٹو اے ایف پی

جب پہلا ہاف ختم ہوا تو ارجنٹینا کو میچ میں 2-0 کی واضح برتری حاصل تھی۔

کھیل کے 55ویں منٹ میں گونزالو ہگوین نے گیند کو گول میں پہنچا کر امریکا کی میچ میں واپسی کی رہی سہی امیدیں بھی ختم کردیں۔

میچ ختم ہونے سے چار منٹ قبل لیونل میسی ایک مرتبہ پھر منظر عام پر آئے اور انہوں نے ہگوین کو خوبصورت دیا جنہوں نے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کی برتری 4-0 کردی۔

اس میچ میں فتح کی بدولت ارجنٹینا نے کوپا امریکا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

نیو جرسی میں ہونے والے فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ چلی یا کولمبیا سے ہو گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں