• KHI: Partly Cloudy 23.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.7°C

حاملہ بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار

شائع July 11, 2016

سیالکوٹ: صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پولیس نے حاملہ بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق بھیلوال گاؤں کے رہائشی ملزم شاہد نے 2 روز قبل میکے جانے کے اصرار پر اپنی حاملہ بیوی طاہرہ پر وحشیانہ تشدد کیا جس کی وجہ سے ان کی اہلیہ اور 7 ماہ کا بچہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ طاہرہ کے 5 بیٹے اور 2 بیٹیاں تھیں۔

طاہرہ کے بھائی شجاع احمد کی مدعیت میں کنٹونمنٹ پولیس نے ملزم شاہد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا۔

پولیس نے واقعے کے 2 روز بعد ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

یہ خبر 11 جولائی 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (1) بند ہیں

sami Jul 11, 2016 09:10pm
Jab khuda per bharosa or mohabbat nahi wo insan nahi sirf matti ka dher hae.

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025