لاہور میں انگریز دور کی تاریخی یادگار
یہ ہے لاہور کی وہ تاریخی عمارت جسے فرانسیسی جنرل اور ان کی بیٹی کی یادگار کہا جاتا ہے، جبکہ دو صدیوں سے یہاں قائم اس تاریخی یادگار سے آج بھی عوام بے خبر ہیں۔
سکھ حکمران مہاراجہ رنجیت سنگھ کی خواہش پر خالصہ فوج کو منظم کرنے کے لیے فرانسیسی فوج کے جنرل جینز فرانسووا الارڈ اور ان کے خاندان نے لاہور میں قیام کیا۔
اس دوران جنرل الارڈ کی بیٹی میری چارلوٹ کا انتقال ہوگیا جس پر فرانسیسی جنرل نے اپنی بیٹی کو یہیں دفنا دیا اور اس کے لیے سکھ اور فرانسیسی فن تعمیر پر مبنی یادگار تعمیر کرائی جو انارکلی میں واقع ہے۔
فرانسیسی جنرل الارڈ کا انتقال اٹھارہ سو انتالیس میں پشاور میں ہوا اور انہیں ان کی وصیت کے مطابق ان کی بیٹی کی قبر کے قریب پورے فوجی اعزاز کے ساتھ دفنایا گیا۔
گزشتہ برس تک مقبرہ بہت بری حالت میں تھا، لیکن اس کی خراب حالت دیکھ کر گزشتہ برس فرانس نے اس کی مرمت اور تزئین و آرائش کے لیے رقم دی۔
کڑی اعلیٰ باغ کے نام سے جانی جانے والی یہ تاریخی یادگار بظاہر لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ اسے سیاحوں سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ اس کی مناسب دیکھ بھال بھی کی جائے۔










لائیو ٹی وی