'کبوتر بازی صرف وقت گزاری نہیں'
پاکستان کے تقریباً تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کبوتر کے جھنڈ اڑتے دکھائی دیتے ہیں، لوگوں میں کبوتر بازی کا شوق پایا جاتا ہے۔
تاہم بعض افراد تو اس حد تک شوقین ہوتے ہیں کہ وہ نہ صرف چھتوں پر کبوتر پالتے ہیں بلکہ باقاعدگی سے دیگر کبوتر بازوں سے مقابلے بھی کرتے رہتے ہیں۔
پاکستانی کبوتر اور کبوتر بازوں کو خلیجی ممالک میں ٹورنامنٹس میں شرکت کیلئے بھی لے جایا جاتا ہے۔
کبوتر بازی کے اصول کچھ اس طرح سے ہیں کہ ایک ٹیم میں سات سے گیارہ کبوتر ہوتے ہیں جنہیں صبح کے وقت اڑایا جاتا ہے اور جب یہ واپس آتے ہیں تو ان کی پرواز کا دورانیہ نوٹ کرلیا جاتا ہے، ہر کبوتر کو دن میں کئی مرتبہ اڑایا جاتا ہے اور آخر میں ان کی پرواز کا اوسط وقت نکال لیا جاتا ہے۔
جس کبوتر کی پرواز سب سے زیادہ طویل ہوتی ہے وہ فاتح قرار پاتا ہے۔


















