جب ترک عوام نے فوجی بغاوت ناکام بنائی

16 جولائ 2016

انقرہ: ترکی میں فوج کے ایک دھڑے کی جانب سے صدر رجب طیب اردگان کی حکومت کا تختہ الٹ کر غیر قانونی طریقے سے اقتدار پر قبضے کی کوشش عوام نے ناکام بناکر نئی تاریخ رقم کردی۔

ترکی کے جمہوریت پسند عوام نے 90 سے زائد جانوں کا نذرانہ دے کر آمرانہ حکومت قائم ہونے سے روکا جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی بھی ہوئے۔

عوام کے سڑکوں پر آنے کے بعد باغی دھڑے میں شامل فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔

ترک شہریوں نے یہ ثابت کردیا کہ عوام کی طاقت سے بڑی کوئی قوت نہیں—فوٹو/ رائٹرز

بوسفورس پل پر فوجی چیک پوسٹ پر عوام نے قبضہ کرلیا اور ٹینکوں پر چڑھ کر ترک  پرچم لہرادیا—فوٹو/ اے ایف پی

ہتھیار ڈالنے والے فوجی اہلکاروں کو پولیس مشتعل مظاہرین سے بچاکر بس میں لے گئی—فوٹو/ رائٹرز

بغاوت کے اعلان کے بعد باغی فوجیوں نے بوسفورس پل سمیت اہم عمارتوں پر قبضے کی کوشش کی—فوٹو / اے ایف پی

بغاوت کے خلاف مزاحمت کرنے والے نہتے شہریوں پر فوج نے گولیاں برسائیں—فوٹو/ اے ایف پی

ترک شہریوں نے جمہوریت کو اپنی جانوں پر ترجیح دی اور فوج کے آگے ڈٹے رہے—فوٹو / اے ایف پی

شہریوں نے 'گیٹ آؤٹ ملٹری' کے نعرے لگائے اور فوجی حکومت کو مسترد کردیا—فوٹو / اے ایف پی

فوج سے جھڑپوں میں 90  سے زائد افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے —فوٹو/ رائٹرز

بغاوت ناکام ہونے کے بعد عوام نے باغی فوجیوں پر تشدد بھی کیا—فوٹو/ رائٹرز

ناراض شہریوں کے تشدد سے کئی باغی فوجی زخمی بھی ہوئے—فوٹو / رائٹرز

فوج کے باغی دھڑے کی بغاوت کی کوشش ناکام بنانے کے بعد لوگوں نے حکومت سے وفادار رہنے والے فوجیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں—فوٹو/ اے پی

بڑی تعداد میں لوگوں نے تقسیم اسکوائر پر جمع ہوکر جشن منایا—فوٹو/ اے پی

فوج کو پسپا کرکے جمہوریت کو بچانا بلاشبہ قابل تحسین کارنامہ ہے—فوٹو رائٹرز