فواد خان اور دپیکا کے ریمپ پر جلوے

اپ ڈیٹ 21 جولائ 2016

ممبئی: پاکستانی اداکار فواد خان اور بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اب تک کسی فلم میں تو ایک ساتھ کام نہیں کیا تاہم یہ دونوں اداکار ہندوستانی ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ملبوسات پہنے انڈین کوئچر ویک میں جلوہ گر ہوئے۔

فواد خان نے اس فیشن شو کا آغاز کیا جبکہ دپیکا پڈوکون اس کی شو اسٹاپر بنی۔

یہ دونوں اداکار جب ایک ساتھ ریمپ پر آئے تو وہاں موجود ہر شخص نے ان کی جوڑی کی تعریف کی۔

این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے فواد خان نے اس شو کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ کافی نروس تھے کیوں کہ یہ ہندوستان میں ان کا پہلا فیشن شو ہے جس میں وہ ریمپ پر چلے۔

فواد خان اس دوران سیاہ کرتے میں جبکہ دپیکا سرخ رنگ کے عروسی جوڑے میں نظر آئیں۔

ہندوستانی ڈیزائنر منیش ملہوترا نے بھی فواد خان اور دپیکا پڈوکون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ ان کے لیے بے حد خاص ہے۔

فوٹو/ اے ایف پی
فوٹو/ اے ایف پی
فوٹو بشکریہ / انڈین ایکسپریس
فوٹو بشکریہ / انڈین ایکسپریس
فوٹو بشکریہ / انڈین ایکسپریس
فوٹو بشکریہ / انڈین ایکسپریس
فوٹو بشکریہ / انڈین ایکسپریس
فوٹو بشکریہ / انڈین ایکسپریس
فوٹو/ اے ایف پی
فوٹو/ اے ایف پی
فوٹو/ اے ایف پی
فوٹو/ اے ایف پی