• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 5:09pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 5:09pm
شائع August 12, 2016 اپ ڈیٹ November 19, 2018

آزادی ٹرین: ثقافت اور تاریخ پہیوں پر

عماد علی

اگست اور ساون دونوں کا ہمیشہ کا ساتھ رہا ہے۔ جہاں برکھا رُت کھیتوں کھلیانوں میں سبزہ بکھیر دیتی ہے وہاں اگست کا آغاز سبز ہلالی پرچموں سے گلیوں بازاروں کو سبز رنگ میں ڈبو دیتا ہے۔

اور ایسا کیوں نہ ہو؟ آخر آزادی کا جشن جو ہے، جہاں قدرت بارشوں سے اپنے منفرد رنگوں اور سبزے کو زمین پر بکھیر کر زمین سے محبت کا اظہار کرتی ہے وہاں پر ہم حب الوطنی سے سرشار پاکستانی اپنے آباء و اجداد کے ایثار و قربانی کی علامت اس وطن عزیز سے بے پناہ محبت کو مختلف سطح کی تقریبات، گھر، گلی کوچوں کو سجا کر اور پورے جذبے سے ملی نغمے گا کر ظاہر کرتے ہیں۔

14 اگست کو بیجز کی صورت میں سینوں سے لگا ہمارا سبز پرچم مسلسل ہمارے چہرے پر فخر کو نمایاں کر رہا ہوتا ہے۔

ماہ اگست کی ابتدا ہوتے ہی ہر چوک چوراہے پر قومی پرچم اور جھنڈیوں کا ایک چھوٹا سا اسٹال ضرور دکھائی دیتا ہے جہاں بچوں کی دلچسپی کا سامان جیسے اسٹیکرز، ماسک اور بیجز بھی نظر آتے ہیں۔

آزادی کا جشن منانے میں تو یہی بچے سب سے آگے ہوتے ہیں، کہیں کوئی سبز کرُتا سلوانے پر بضد ہوتا ہے اور کہیں کوئی اپنی سائیکل سجانے پر مصر ہوتا ہے۔ اور گھروں پر جھنڈیاں لگانا بھی تو انہی کی ذمہ داری ہوتی ہے، بلند آواز میں ترانے اور ملی نغمے ان سے اچھے بھلا کون گا سکتا ہے؟

انہی جذبوں میں بچپن میں 14 اگست کے حوالے سے ہماری ان سرگرمیوں کی یادوں کی جھلک دیکھنے کو ملتی ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ ماند پڑ جاتی ہیں۔ اب ان ''شغلوں'' یا سرگرمیوں کے لیے وقت نکالنا مشکل ہو جاتا ہے تاہم ننھا سا قومی پرچم بیچ کی صورت سجا لیا جاتا ہے۔

ویسے تو جشن آزادی کی مناسبت سے قومی و مقامی سطح پر مختلف پروگرام ترتیب دیے جاتے ہیں، مگر اس بلاگ کی تحریر کا موضوع ان سرگرمیوں اور پروگرامز سے ایک ''آزادی ٹرین'' ہے، ایک ایسی ٹرین جسے ایک چھوٹا پاکستان کہہ لیا جائے تو بے جا نہ ہوگا-

پاکستان ریلوے کیرج فیکٹری اسلام آباد جہاں پر ٹرینوں کی بوگیاں تیار کی جاتی ہیں۔ — تصویر عماد علی
پاکستان ریلوے کیرج فیکٹری اسلام آباد جہاں پر ٹرینوں کی بوگیاں تیار کی جاتی ہیں۔ — تصویر عماد علی

ریلوے کیرج فیکٹری کا اندرونی منظر — تصویر عماد علی
ریلوے کیرج فیکٹری کا اندرونی منظر — تصویر عماد علی

قلعہ جمرود، پشاور کا نمونہ تیار کیا جا رہا ہے — تصویر عماد علی
قلعہ جمرود، پشاور کا نمونہ تیار کیا جا رہا ہے — تصویر عماد علی

جب ریلوے کیرج فیکڑی اسلام آباد میں آزادی ٹرین اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں تھی، تو اس وقت فیکٹری جا کر میں نے اس کی تیاری کے مراحل دیکھے۔

اس انوکھی ٹرین کا پہلا سفر 2014 میں شروع ہوا تھا۔ ویسے تو ریلوے کیرج فیکٹری کے اندر عام دنوں میں ریل کے ڈبے بنتے ہیں لیکن آج کل یہاں ہنرمند آزادی ٹرین کی تیاری میں مصروف ںظر آتے ہیں۔

مزار قائد کا نمونہ، جسے دیکھنے پر اصل ہونے کا گمان ہوتا ہے — تصویر عماد علی
مزار قائد کا نمونہ، جسے دیکھنے پر اصل ہونے کا گمان ہوتا ہے — تصویر عماد علی

صوبہ پنجاب کا فلوٹ — تصویر عماد علی
صوبہ پنجاب کا فلوٹ — تصویر عماد علی

صوبہ سندھ کا فلوٹ — تصویر عماد علی
صوبہ سندھ کا فلوٹ — تصویر عماد علی

آزادی ٹرین چاروں صوبوں سے گزرتی ملک کے طول و عرض میں 4000 کلومیٹر کا سفر طے کرے گی.

ہر صوبے کے ثقافتی ورثے سے مزین یہ ٹرین اس دھرتی کی علامت ہے جہاں فلک بوس برف پوش پہاڑ، ریگستان، دریا، کھلیان اور ہزاروں برس قدیم تہذیبوں کے آثار موجود ہیں۔

آزادی ٹرین ریلوے کیرج فیکٹری میں کام کرنے والے ڈیڑھ سو کارکنوں اور فنکاروں کے فن کی علامت بھی ہے۔

پاکستانی ٹرک آرٹ ہماری ثقافت کا اہم جزو ہے اور دنیا میں نمایاں جگہ رکھتا ہے —تصویر عماد علی
پاکستانی ٹرک آرٹ ہماری ثقافت کا اہم جزو ہے اور دنیا میں نمایاں جگہ رکھتا ہے —تصویر عماد علی

گرودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کا ماڈل بھی آزادی ٹرین کا حصہ ہوگا — تصویر عماد علی
گرودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کا ماڈل بھی آزادی ٹرین کا حصہ ہوگا — تصویر عماد علی

سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل چرچ کراچی کے ماڈل کو بھی آزادی ٹرین میں شامل کیا گیا ہے — تصویر عماد علی
سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل چرچ کراچی کے ماڈل کو بھی آزادی ٹرین میں شامل کیا گیا ہے — تصویر عماد علی

ریلوے کیرج فیکٹری کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد یوسف نے آزادی ٹرین کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ''پاکستان مختلف ثقافتوں اور زبانوں کی سرزمین ہے۔ یہاں مختلف مذاہب کے ماننے والے، مختلف زبانیں بولنے والے، مختلف روایات پر عمل پیرا لوگ بستے ہیں۔ یہ ٹرین انہی کی عکاس ہے۔ آپ آزادی ٹرین میں سینٹ پیٹرک کیتھڈرل چرچ کراچی اور گرودوارہ پنجہ صاحب کے ریپلیکاز دیکھیں گے۔''

جہاں اس آزادی ٹرین میں پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے وہاں ٹرین میں پاک فوج کے شعبہء تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے دو خصوصی بوگیاں بھی لگائی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کی خصوصی بوگی — آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کی خصوصی بوگی — آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کی خصوصی بوگی — آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کی خصوصی بوگی — آئی ایس پی آر

نشان حیدر کا اعزاز پانے والے پاکستانی فوجی — آئی ایس پی آر
نشان حیدر کا اعزاز پانے والے پاکستانی فوجی — آئی ایس پی آر

نشان حیدر کا اعزاز پانے والے پاکستانی فوجی — آئی ایس پی آر
نشان حیدر کا اعزاز پانے والے پاکستانی فوجی — آئی ایس پی آر

نشان حید کا اعزاز پانے والے پاکستانی فوجی — آئی ایس پی آر
نشان حید کا اعزاز پانے والے پاکستانی فوجی — آئی ایس پی آر

آزادی ٹرین ثقافت کو تو اجا گر کرتی ہی ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ترقی کے میدان میں پاکستان کی پیش رفت پر بھی روشنی ڈالتی ہے.

خصوصی بوگیوں کے اندر پاک فوج کی جانب سے کیے گئے ترقیاتی کاموں اور تکنیکی تربیتی اداروں کے بارے میں بھی تصویری معلومات آویزاں کی گئی ہیں، جبکہ ملکی سطح پر تیار کردہ دفاعی ساز و سامان کے ماڈلز بھی نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں.

اس کاوش کے ذریعے وہ شہری جو پاکستان کی سیر کرنے سے قاصر رہے یا جو ملکی دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں معلومات نہیں رکھتے، وہ اس ٹرین سے بہت کچھ سیکھ پائیں گے۔

بوگی میں موجود مقامی طور پر تیار ہونے والا اسلحے کے ماڈلز — آئی ایس پی آر

ٹینکوں کے ماڈلز — آئی ایس پی آر
ٹینکوں کے ماڈلز — آئی ایس پی آر

ساتھ ساتھ ان بوگیوں میں ملکی سلامتی کے لیے اپنی جانیں دینے والے پاک فوج کے سپاہیوں اور افسران کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے اور انہیں خراجِ عقیدت بھی پیش کیا گیا ہے.

اس سلسلے میں 1948 کی جنگِ کشمیر سے لے کر آپریشن ضرب عضب تک میں اپنی جانیں دینے والے فوجیوں کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔

بوگی پر چسپاں پاکستان کی مختلف فورسز کی تصاویر — آئی ایس پی آر
بوگی پر چسپاں پاکستان کی مختلف فورسز کی تصاویر — آئی ایس پی آر

آزادی ٹرین دفاعی صلاحیتوں کا عکس بھی پیش کرے گی — آئی ایس پی آر
آزادی ٹرین دفاعی صلاحیتوں کا عکس بھی پیش کرے گی — آئی ایس پی آر

نمائش کے لیے پیش مختلف اقسام کے اسلحے کے ماڈلز — آئی ایس پی آر
نمائش کے لیے پیش مختلف اقسام کے اسلحے کے ماڈلز — آئی ایس پی آر

ملکی ساختہ اسلحے کے ماڈلز نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں. — آئی ایس پی آر
ملکی ساختہ اسلحے کے ماڈلز نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں. — آئی ایس پی آر

ٹرین پچاس سے زائد اسٹیشنوں پر رکے گی جہاں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس، اور لوک ورثہ کے تعاون سے ملی نغمے اور لوک گیت پیش کیے جائیں گے۔ آزادی ٹرین کا سفر ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

پورے ملک کا سفر کرنے کے بعد یہ ٹرین 6 ستمبر کو یومِ دفاع کے موقع پر کراچی پہنچے گی اور 8 ستمبر تک کینٹ اسٹیشن پر عوامی نمائش کے لیے ٹھہرے گی۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دیے گئے تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

عماد علی

عماد علی فری لانس صحافی ہیں اور ادب، فلسفے، آرٹ اور ثقافت میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اسلام آباد چیپٹر کے ممبر بھی ہیں۔

انہیں ٹوئٹر پر فالو کریں: OldRwp@ ان کا ای میل ایڈریس Rationalist​[email protected] ہے۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Abdul rehman Aug 12, 2016 12:30pm
no bogie for civilian sacrifices who died last 15 years in the war of terrorism.
rabia jamil Aug 12, 2016 12:55pm
ثقافتی ٹرین ہے یا فوجی ٹرین؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟