امریکی ریاست لوزیانا میں سیلاب سے 7 لوگ ہلاک

17 اگست 2016

امریکی ریاست لوزیانا میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے اب تک 7 افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہوئے ہیں۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ مقامی افراد کی محفوط مقامات پر منتقلی کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریاست کے گورنر جان بیل ایڈورڈز نے ہنگامی صورت حال کا اعلان کر دیا ہے۔

سیلاب کے باعث سڑکیں اور اہم شاہراہیں عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں جبکہ کئی علاقوں میں لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہونے سے سامان کو بھی کافی نقصان پہنچا۔

لوزیانیا کے گورنر نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی صورت حال کا اعلان کر دیا ہے — فوٹو/ اے ایف پی

امدادی کارکنان سیلاب میں پھنسے لوگوں کی مدد کرنے میں سرگرم ہیں — فوٹو/ اے ایف پی

سیلاب کے نتیجے میں  7لوگ کے ہلاک ہونے کی رپورٹس سامنے آئیں —فوٹو/ اے ایف پی

طوفانی نظام کے باعث پورے علاقے کا نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہو چکا ہے — فوٹو/ اے ایف پی

لوزیانا میں موسلا دھار بارشوں کے بعد  سیلاب کے باعث سنگین صورت حال پیدا ہو گئی ہے — فوٹو/ اے ایف پی

سیلاب کے نتیجے میں مویشی بھی متاثر ہوئے — فوٹو/ اے ایف پی

سیلاب کے باعث سڑکیں اور شاہراہیں عارضی طور پر بند کر دی گئیں — فوٹو/ اے ایف پی

قریبی ریاستوں میں بھی سیلاب کی وارننگ جاری کی گئیں — فوٹو/ اے ایف پی