عید سے قبل چاقو، چھریاں تیز، تکہ پارٹی کی تیاری
عید کی آمد سے قبل شہریوں کی جانب سے قربانی کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
ملک کے تمام شہروں اور قصبوں میں لوہاروں کی دکانوں پر چھریاں اور قربانی کے دیگر اوزار خریدنے والوں کے ساتھ ساتھ تیز کروانے والوں کا بھی رش نظر آرہا ہے۔
عید کی شام یا دوسرے روز تکے بنانا بھی ایک روایت ہے، عید کے دنوں میں تکے پکانے کے لیے کوئلہ ملنا بھی ایک مسئلہ ہوتا ہے، اس لیے اکثر شاہراہوں کے کنارے پر ابھی سے کوئلہ فروش نظر آ رہے ہیں۔
بہت سے علاقوں میں تکوں کا سامان، چھریاں اور دیگر چیزیں فروخت کرنے کے عارضی اسٹال لگائے گئے ہیں، جس سے ایک جانب شہریوں کو مطلوبہ سامان باآسانی مل جاتا ہے جبکہ دوسری جانب بعض افراد کو روزگار میسر آجاتا ہے۔


















