• KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
  • KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C

افغانستان سے تعلقات پر نظرثانی کر رہے ہیں،خواجہ آصف

شائع October 3, 2016

سیالکوٹ: وفاقی وزیر دفاع اور پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ زمینی حقائق سے دنیا پر ہندوستان کے سرجیکل اسٹرائیکس کے جھوٹے دعوے کا پردہ چاک ہوگیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سرجیکل اسٹرائیکس کے 'ڈرامہ' کی منصوبہ بندی پہلے سے ہی کی گئی تھی، جس میں ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسیز نے کردار ادا کیا تاکہ مسئلہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹائی جاسکے۔

مزید پڑھیں:سرجیکل اسٹرائیکس ہوتی کیا ہیں؟

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کا سورج جلد ہی طلوع ہوگا اور کشمیری عوام کو ہندوستانی تسلط سے آزادی مل جائے گی۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہندوستان کے سرجیکل اسٹرائیکس کے دعووں کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

انھوں نے الزام عائد کیا کہ افغانستان، پاکستانی مفادات کے خلاف ہندوستان کی حمایت کر رہا ہے، جس کے باعث اسلام آباد، کابل سے اپنے تعلقات پر نظرثانی کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرجیکل اسٹرائیکس: 'بھارتی دعوے کے ثبوت نہیں مل سکے'

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) ایک عالمی سچ بن چکا ہے۔

یہ خبر 3 اکتوبر 2016 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (1) بند ہیں

IsrarMuhammadKhanYousafzai Oct 04, 2016 12:57am
یہ پاکستان کا اپنا فیصلہ ھوگا پاکستان کو ایسا کرنے کا حق حاصل ھے لیکن ھم سمجھتے ھیں کہ افعانستان کے ساتھ اچھے تعلقات پاکستان کیلئے بہت زیادہ بہتر ھونگے افعانستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ھے انکی ازادی اور خودمختاری کا احترام کرنا چاہئے افعانستان پر مرضی کے فیصلے مسلط نہ کئے جائیں افعانستان میں گذشتہ 40سال سے خانہ جنگی ھے جسکی زمہ داری خود افعانوں سے زیادہ پڑوسیوں پر عائد ھوتی ھے

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025