• KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C

جیمز بانڈ کی انڈین پان مصالحہ کی تشہیر پر مداح پریشان

شائع October 7, 2016
ایک اشتہار میں پیرس بوسنن انڈین 'پان بہار' کی تشہیر کرتے ہوئے نظر آئے—۔اسکرین گریب
ایک اشتہار میں پیرس بوسنن انڈین 'پان بہار' کی تشہیر کرتے ہوئے نظر آئے—۔اسکرین گریب

آپ نے کبھی سوچا ہے کہ جیمز بانڈ سیریز سے مقبولیت حاصل کرنے والے پیرس بروسنن 'ہندوستانی پان مصالحہ' کی تشہیر کرتے ہوئے کیسے لگیں گے؟

اگر نہیں تو بتاتے چلیں کہ ایسا ہوچکا ہے، کچھ لوگ جیمز بانڈ کو اس اشتہار کی تصاویر میں دیکھ کر واقعی حیران ہوئے اور انھوں نے سوچا کہ شاید یہ فوٹوشاپ کا کمال ہو، لیکن حال ہی میں اس اشتہار کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں پیرس بوسنن انڈین 'پان بہار' کی تشہیر کرتے ہوئے نظر آئے اور کہا class never goes out of style یعنی 'کلاس اسٹائل سے کبھی باہر نہیں جاتی'۔

مذکورہ اشتہار میں 'پان بہار' کی ٹیگ لائن 'پہچان کامیابی کی' بھی دی گئی ہے۔

اس اشتہار کا سامنے آنا تھا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کے ہاتھ ایک موضوع لگ گیا۔

ایک صارف نے پیرس بوسنن کی جیمز بانڈ سیریز کی ایک تصویر کا پان بہار مصالحہ کے اشتہار سے موازنہ کرتے ہوئے کہا، ' پہلی تصویر سے لگ رہا ہے کہ آپ دوسروں کو مارنا چاہتے ہیں اور دوسری تصویر دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ آپ اپنے آپ کو مارنا چاہتے ہیں۔'

ایک اور صارف نے پان کھانے والے ایک شخص کی تصویر کے ساتھ جیمز بانڈ کی تصویر دی اور ساتھ میں لکھا، 'پہلی تصویر پان اندر، دوسری تصویر پان باہر'۔

ایک صارف اس بات کا انتظار کرتے نظر آئے کہ پیرس بوسنن تو پان بہار مصالحہ کے ایمبیسڈر بن گئے، بریڈ پٹ کب شادی ڈاٹ کام کی تشہیر کریں گے؟

ایک اور ٹوئٹر صارف نے پرس بوسنن کو مقامی ٹرین میں سفر کرتے ہوئے دکھایا، جہاں جابجا پان کی پیکیں پڑی دکھائی دیں۔

ایک صارف نے ان خیالات کا اظہار کیا کہ شاید جیمز بانڈ پیرس بوسنن کو یہ کہہ کر بے وقوف بنایا گیا ہے کہ پان بہار مصالحہ دراصل ہمالیہ کی کوئی ہندوستانی جڑی بوٹی ہے۔

کوئی کچھ بھی کہے، یہ بتایئے کہ آپ کو یہ اشتہار کیسا لگا؟

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025