• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C

اسحٰق ڈار جنوبی ایشیا کے بہترین وزیر خزانہ قرار

شائع October 9, 2016

اسلام آباد: دنیا کی ترقیاتی بینک کے اجلاسوں کا ریکارڈ رکھنے والے نیوز پیپر 'ایمرجنگ مارکیٹس' نے بہترین اقتصادی کارکردگی پر وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو 2016 کے لیے جنوبی ایشیا کا بہترین وزیر خزانہ قرار دے دیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی 'اے پی پی' کے مطابق نیوز پیپر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسحٰق ڈار کو یہ ایوارڈ، آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں ان کی بہترین اقتصادی کارکردگی کے اعتراف کے طور پر دیا جارہا ہے۔

تاہم ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اسحٰق ڈار، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کشیدگی، کشمیر کے حوالے سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور آل پارٹیز کانفرنس کے باعث یہ ایوارڈ وصول کرنے امریکا نہیں جاسکے۔

ان کی جانب سے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی ایوارڈ وصول کریں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

irfan Oct 09, 2016 03:10am
پہلی بات تو یہ دیکھیں ایؤارڈ دے کون رہا ہے !!!جن کا قوم کو غلام بنایا جا رہا ہے!!! اور ان سے اچھا وزیر خرانہ کوئی ہو نہیں سکتا جنہوں نے اپنے بچوں کو پاکستان جیسے ملک میں بزنس سے منع کر کے دبیی میں سیٹ کروا رکھا رہے۔۔۔۔۔۔۔۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025