• KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C

عمران خان کی ورزش کی ویڈیو، نواز شریف کیلئے 'خطرہ'

شائع October 18, 2016
عمران خان — فوٹو/ فائل
عمران خان — فوٹو/ فائل

پاکستانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اب تک وزیراعظم پاکستان تو نہ بن سکے لیکن 64 سال کی عمر میں بھی جِم میں ورزش کرنے میں انھیں کوئی نہیں ہرا سکتا۔

جس کا مظاہرہ فیس بک پر حال ہی میں پی ٹی آئی کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کیا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو میں عمران خان جم میں ورزش کرتے نظر آئے، جبکہ ساتھ میں لکھا تھا، 'ایک اہم وقت کے لیے کپتان کی ٹریننگ، نواز شریف خوف زدہ رہیں‘۔

عمران خان کی جِم کی اس ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے پاکستانی سیاست نے اب ایک نئی شکل اختتار کرلی ہے اور وہ ہے سب سے زیادہ فٹ رہنے کی سیاست۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سندھ کے وزیر کھیل نے پنجاب کے وزیر کھیل کو 50 پش اپس کرنے کا چیلنج دیا تھا حالانکہ کے سب ہی جانتے ہیں کہ وہ چیلنج بُری طرح فلاپ ہوا تھا۔

اور اب عمران خان کی ویڈیو سے ایسا لگتا ہے کہ نواز شریف مد مقابل عمران خان ہوں گے لیکن جِم میں۔

عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بننے کا اس طرح سے انتظار کررہے ہیں جیسے ہولی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو آسکر ملنے کا۔

تاہم سوشل میڈیا پر صارفین نے عمران خان کی جم میں بنائی جانے والی ویڈیو پر دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا۔

کچھ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی تیسری شادی کی تیاریاں کررہے ہیں۔

ایک صارف ان کی ویڈیو سے کافی متاثر ہوئے، جن کا کہنا تھا، ’میں نے عمران خان کی ویڈیو انسٹاگرام پر دیکھی، ماشااللہ وہ بہت فٹ ہیں اور ہم جیسے کئی لوگوں سے بہت بہتر ورزش کرسکتے ہیں‘۔

بہت سوں نے اس ویڈیو کو مضحکہ خیز کہا، ایک صارف کے مطابق ’پی ٹی آئی عمران خان کی جم کی ویڈیو اس طرح پوسٹ کررہی ہے جیسے یہ ان کی اسلام آباد کو بند کرنے کی اور اگلے وزیر اعظم بننے کی تیاری ہے‘۔

ایک صارف نے کہا ’اب حمزہ علی عباسی کی عمران خان سے عقیدت کے اظہار میں جم میں ورزش کرتی ہوئی ویڈیو لگانے کا انتظار ہے‘۔

اور کچھ نے نواز شریف کا اس ویڈیو پر جواب بھی بتادیا۔

اب آپ خود ہی سوچیں کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف جم میں ورزش کرتے کیسے نظر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025