اوباما کا وائٹ ہاؤس
امریکا کے 44ویں صدر اور وائٹ ہاؤس کے پہلے سیاہ فام مکین براک اوباما کا 8 سالہ دورِ صدارت رواں ہفتے اختتام کو پہنچا۔
8 سال کے دوران امریکی عوام نے اوباما کو کیسے دیکھا، ان کے مخالفین نے انہیں کیسے پایا، دوست ممالک کی کیا رائے رہی غرض کہ دنیا بھر نے اوباما کی صدارت سے جو کچھ حاصل کیا اور دیکھا، اس سے پرے کوئی اور بھی تھا جو اوباما کی حرکات و سکنات سے لے کر ان کے تاثرات تک کو اپنی اور کیمرے کی آنکھ سے دیکھنے میں مصروف تھا۔
اس شخص کا نام پیٹے سوزا ہے، پیٹے وائٹ ہاؤس کا چیف آفیشل فوٹوگرافر تھا، جس نے اوباما کے دور صدارت میں ان کی 20 لاکھ کے قریب تصاویر کھینچیں، اہم سرکاری معاملات سے لے کر اہل خانہ کے ہمراہ گزارے گئے جذباتی لمحات، کہیں مسکراتے تو کہیں سوچ میں ڈوبے اور کہیں بچوں کے ساتھ مذاق کرتے اوباما تک پیٹے سوزا کی پٹاری میں ان گنت تصاویر موجود ہیں۔
8 نومبر کو امریکا کے نئے صدر کے انتخاب کے بعد پیٹے نے اپنے پاس محفوظ ان تصاویر میں سے چند تصاویر جاری کیں جن میں اوباما کو کچھ مختلف انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔


























تبصرے (1) بند ہیں