بھارت میں ٹرین حادثہ، 100 سے زائد افراد ہلاک

20 نومبر 2016

بھارت کے شمال مشرقی شہر پٹنہ اور مشرقی شہر اندور کے درمیان چلنے والی مسافر ٹرین کانپور کے قریب پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

قبل ازیں پولیس نے تصدیق کی تھی کہ 63 لاشیں ٹرین کے ملبے سے نکالی جاچکی ہیں جبکہ 150 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ رات 3 بج کر 10 منٹ کے قریب پیش آیا جب زیادہ تر مسافر سو رہے تھے جبکہ مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پٹنہ اندور ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتریں جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔

2010 کے بعد بھارت میں پیش آنے والا یہ ٹرین کا بدترین حادثہ ہے جب ایک ٹرین مغربی بنگال میں دوسری ٹرین سے ٹکراگئی تھی اور اس کے نتیجے میں 146 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ ’میری دعائیں حادثے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کے ساتھ ہیں‘۔

واضح رہے کہ بھارت میں طویل مسافت طے کرنے کے لیے ٹرین ہی سب سے اہم ذریعہ ہے تاہم ریلوے نیٹ ورک کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے اور اکثر ایسے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

بھارت میں روزانہ 2 کروڑ افراد ریلوے کے ذریعے سفر کرتے ہیں تاہم حفاظتی اقدامات انتہائی ناقص ہیں۔

مودی سرکاری نے عوام سے وعدہ کررکھا ہے کہ آئندہ پانچ برسوں کے دوران ریلوے پر 137 ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے تاکہ اسے جدید، تیز اور محفوظ بنایا جاسکے۔

بھارت میں مسافر ٹرین کو پیش آنے والے حادثے کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں — فوٹو: اے ایف پی

بھارت میں پیش آنے والے ٹرین حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار امدادی سرگرمیاں میں مصروف ہیں — فوٹو: اے ایف پی

ٹرین حادثے کے زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہیں —فوٹو: اے ایف پی

پٹنہ اور اندور کے درمیان چلنے والی مسافر ٹرین کانپور کے قریب پٹری سے اتر گئی جس کے نتجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے — فوٹو: اے ایف پی

ٹرین حادثے میں محفوظ رہنے والے مسافر اپنا سامان تلاش کررہے ہیں — فوٹو: اے پی

ٹرین حادثے کے بعد بھارتی فورسز کے اہلکار جائے حادثہ کا معائنہ کررہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

کانپور کے قریب ٹرین حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار لاشیں نکال رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

ریسکیو اہلکار کتے کی مدد سے ٹرین میں کسی بھی ممکنہ انسان کی موجودگی کی تصدیق کررہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

مسافر ٹرین کانپور کے قریب پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے — فوٹو: اے ایف پی

کرینوں کی مدد سے پٹری سے اترنے والی ٹرینوں کی بوگیوں کو اٹھایا جارہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

کانپور میں ٹرین حادثے کے بعد   امدای سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ عوام کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود ہے — فوٹو: اے پی

بھارتی شہر کانپور کے قریب ٹرین کو پیش آنے والے حادثے کے بعد جاری امدادی سرگرمیوں میں کتوں کی مدد بھی لی گئی — فوٹو: اے ایف پی

ٹرین حادثے کے بعد ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے — فوٹو: اے ایف پی

بھارت کے شہر کانپور میں ٹرین پٹری سے اتر جانے کی وجہ سے 100 سے زائد مسافر ہلاک ہوگئے — فوٹو: اے پی

ٹرین کی بوگی کو کرین کی مدد سے ہٹایا جارہا ہے — فوٹو: اے پی

کانپور کے قریب ٹرین کو پیش آنے والے حادثے کے بعد امدادی کاموں میں حصہ لینے کے لیے ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر موجود ہے — فوٹو: اے پی

کانپور ٹرین حادثے کے بعد سرکاری اہلکار ملنے والے سامان کا اندراج کررہا ہے — فوٹو: اے پی

بھارتی فورسز کے اہلکار حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کے پاس موجود ہیں — فوٹو: اے پی