اگر آپ افسردہ ہیں اور کچھ دیر ہنسنے کا دل کررہا ہے تو گوگل کی جانب سے زبان کے ترجمے کے لیے فراہم کردہ ٹرانسلیشن ٹول کا استعمال کرلیں۔

آگر آپ نے گوگل کے ٹرانسلیشن ٹول کا استعمال کیا ہے، تو اس بات سے اچھی طرح واقف ہوں گے کہ اس پر اردو سے انگریزی اور انگریزی سے اردو کے ترجمے کو استعمال کرنے کے بہت کم ہی امکانات رہ جاتے ہیں۔

ہاں ان جملوں کا استعمال آپ تب ضرور کریں، جب آپ کو ہنسنا ہو، یا پھر خود اپنا مذاق بنوانا ہو۔

یہاں گوگل ٹرانسلیٹر کا استعمال کرتے ہوئے اردو اور انگریزی کے چند جملوں کا ترجمہ کیا گیا، تاہم ان کے نتائج دیکھ کر آپ کو ہنسی آئے تو ہنسنے پر کوئی پابندی نہیں۔

'جب پیار کیا تو ڈرنا کیا' کا اگر انگریزی میں ترجمہ کیا جاتا تو وہ کچھ یوں بنتا 'why are you scared when you are in love'، تاہم گوگل ٹرانسلیٹر کا ترجمہ سمجھ سے بالاتر ہے۔


'fan is switched off' یعنی 'پنکھا بند ہے'، تاہم گوگل کو پرستار اور پنکھے میں کوئی فرق نظر ہی نہیں آتا۔


گوگل تو دوستوں کے باہر گھومنے پر انہیں پھانسی پر ہی لٹکانے کو تیار ہوگیا۔


'how to do makeup' یعنی میک اپ کیسے کیا جائے، لیکن یہاں کیا گیا ترجمہ سمجھنا سیاست دانوں کی تقریر کو سمجھنے سے زیادہ مشکل ہے۔


تمہارے دوست کے ساتھ کیا ہوا؟ اتنا آسان سا جملہ گوگل کو سمجھ نہیں آیا۔


اس محاورے کا ترجمہ کرتے ہوئے ایسا لگ رہا تھا شاید گوگل بھی خیالی پلاؤ ہی پکا رہا ہوگا، چلو غلط ہی صحیح پر آج معلوم ہوا کہ پلاؤ کو انگریزی میں pie کہا جاتا ہے۔


محاوروں کے ترجمے میں گوگل ٹرانسلیٹر کافی کمزور ہے، اس ٹول سے جملوں کو ٹرانسلیٹ کرنا بھی اپنے پیر پر کلہاڑی مارنا ہے۔


ویسے تو گوگل ٹرانسلیٹر ہی ہمارا دماغ کھا گیا تاہم پھر بھی اس ترجمہ کو پڑھ کر بہت سے لوگوں کا من پسند پکوان دماغ یعنی مغز بن چکا ہوگا۔


پاکستانی مردوں کے لیے اپنی بیوی کو سسرال لینے جانا اتنا مشکل کام نہ ہوگا، جتنا اس ترجمے کو پڑھنا ہے، شاید یہ پڑھ کر بیویاں اپنے میکے جانا ہی بند نہ کردیں۔


تاہم گوگل نے اس فیچر کو غیرملکی زبانوں سے مطابقت پیدا کرنے کے لیے مزید بہتر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

خیال رہے کہ گوگل ٹرانسلیشن میں 90 زبانوں کے الفاظ یا فقروں کے ترجمے کی سہولت موجود ہے اور حالیہ اپ ڈیٹ کے بعد انہیں زیادہ بہتر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں