باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں تماشائیوں کا کھیل

شائع December 28, 2016

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں اظہرعلی کی شاندار سنچری کی بدولت اپنی پوزیشن مستحکم کرلی لیکن بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل بھی مکمل نہیں کیا جاسکا۔

میلبرن میں میچ سے محظوظ ہونے کے لیے آئے ہوئے تماشائیوں نے بارش کے دوران اسٹینڈ میں آپس میں کرکٹ کھیل کر اپنے لیے تفریح کا سامان پیدا کردیا۔

اظہرعلی کے ناقابل شکست 139 رنز کی بدولت پاکستان نے 6 وکٹوں پر 310 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔

آسٹریلیا نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔

میلبرن میں تماشائیوں نے اسٹینڈز میں آپس میں کرکٹ کھیل کر خوب لطف اٹھایا—فوٹو: اے ایف پی
میلبرن میں تماشائیوں نے اسٹینڈز میں آپس میں کرکٹ کھیل کر خوب لطف اٹھایا—فوٹو: اے ایف پی