مسلمانو خوش آمدید !

اپ ڈیٹ 30 جنوری 2017

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پہلا دھچکہ اس وقت لگا جب امریکا کی 2 مقامی عدالتوں نے ان احکامات پرعمل درآمد روکنے کا عبوری حکم جاری کیا جن میں انہوں نے 7 مسلم ممالک کے تارکین وطن پر پابندی عائد کی تھی۔

اب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں اور تارکین وطن کی امریکا آمد پر پابندی کے فیصلے کے خلاف امریکا میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں میں ہزاروں امریکی شہریوں نے ایئرپورٹس کا رخ کیا اور وہاں تارکین وطن اور مسلمان مسافروں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔

یہ مظاہرے امریکی ریاست نیویارک، سیاٹل، نیو جرسی، ورجینیا، ڈینور، شکاگو، ڈیلاس، اوریگون، لاس اینجلس، سان فرانسیسکو اور سین ڈیاگو کے ایئرپورٹس پر ریکارڈ کیے گئے۔

مظاہرے امریکا کے تمام بڑے ایئرپورٹس کے باہر کیے گئے — فوٹو / اے ایف پی

مظاہرین نے ٹرمپ کے انتظامی حکم کے خلاف نعروں پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے— فوٹو / اے ایف پی

ان مظاہروں میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ وہ مسلمانوں پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں —فوٹو / اے ایف پی

مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کو امریکی اقدار کے خلاف قرار دیا —فوٹو / اے ایف پی

مظاہرین کو قابو میں رکھنے کے لیے ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے —فوٹو / اے ایف پی

احتجاج میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ تارکین وطن اور مسلمان امریکی معاشرے کا اہم جز ہیں —فوٹو / اے ایف پی

مظاہرے میں مسلمانوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی — فوٹو / اے ایف پی

امریکی شہریوں نے 'سرحد نہیں، دیوار نہیں' کے نعروں پر مبنی بینرز اٹھائے ہوئے تھے —فوٹو / اے ایف پی

امریکی شہریوں نے تارکین وطن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم چاہتے ہیں کہ آپ امریکا آئیں'—فوٹو / اے ایف پی

مظاہرے کے شرکاء نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیں — فوٹو / اے ایف پی