• KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C

ڈیرہ اسماعیل خان میں تین افراد کا قتل

شائع February 26, 2017

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں شعیہ برادری سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

واقعہ پاروآ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا جبکہ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ 'ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے البتہ مزید تحقیقات کے بعد کیس کی نوعیت تبدیل ہوسکتی ہے'۔

واقعے کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور رشتے داروں نے احتجاج کرتے ہوئے انڈس ہائی وے کو بلاک کردیا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ یہ 'فرقہ وارانہ قتل' ہے۔

تاہم حکومتی عہدے داروں سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین پرامن طریقے سے منتشر ہوگئے۔


کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025