• KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C

ورلڈ ڈاؤن سنڈروم کے عالمی دن پر علی حمزہ کا خصوصی گانا

شائع March 22, 2017
فوٹو/ اسکرین شاٹ
فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کے نامور پاپ بینڈ نوری سے تعلق رکھنے والے گلوکار علی حمزہ نے ورلڈ ڈاؤن سنڈروم کے عالمی دن کے موقع پر ایک گانا ریلیز کیا ہے۔

'آؤ ہمارے ساتھ چلو' نامی اس گانے میں مختلف شخصیات، ذاتوں اور مختلف عقائد کو پیش کیا گیا، اس گانے کو زہرا نگاہ نے لکھا ہے جسے علی حمزہ نے اپنی آواز دی ہے۔

اس گانے کی ویڈیو میں کئی مشہور شخصیات بھی موجود ہیں، جن میں اداکارہ بشریٰ انصاری، ثروت گیلانی، جاوید شیخ، احسن خان، مومل شیخ، انوشے اشرف اور شیما کرمانی شامل ہیں۔

اس میوزک ویڈیو کی ہدایات امان احمد نے دی ہیں، جبکہ اسٹائلنگ احتشام انصاری کی جانب سے کی گئی۔

خیال رہے کہ یہ گانا اور ویڈیو کراچی ڈاؤن سنڈروم پروگرام (کے ڈی ایس پی) کی ایک مہم ہے، جو اس بیماری سے لوگوں کو آگاہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025