• KHI: Clear 15.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.2°C
  • KHI: Clear 15.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.2°C

لمبی عمر کے حصول کا آسان نسخہ

شائع April 17, 2017
شٹر اسٹاک فوٹو—۔
شٹر اسٹاک فوٹو—۔

امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جسمانی سرگرمیاں اور پھلوں، سبزیوں، زیتون کے تیل، مچھلی اور گریوں پر مشتمل غذا آپ کی عمر میں اضافہ کرسکتی ہے۔

آئیووا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ تیز چہل قدمی اور دیگر جسمانی سرگرمیاں بڑھتی عمر کے باوجود صحت کو اچھا رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ جسمانی سرگرمیاں یا ورزش زندگی کی مدت کو طول دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں اور محض ایک گھنٹے کی جوگنگ ہی عمر میں سات گھنٹے کا اضافہ کردیتی ہے۔

اس تحقیق کے دوران 18 سے 100 سال کی عمر کے 55 ہزار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ سبزیوں، پھلوں، زیتون کے تیل، مچھلی، گریاں، چربی سے پاک سرخ گوشت اور دالوں پر مشتمل غذا کا استعمال بھی طویل عمر کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ جوگنگ کرنا ہر طرح کے امراض سے تحفظ دینے میں سب سے زیادہ مددگار ثابت ہوتا ہے جس کے ساتھ دیگر جسمانی سرگرمیاں مل کر جلد موت کا خطرہ 43 فیصد تک کم کردیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جسمانی سرگرمیاں امراض قلب کا خطرہ کم کرتی ہیں جبکہ اس سے جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنے، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول میں کمی لانے سمیت ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملتی ہیں۔

(یہ تحقیق طبی جریدے جرنل پروگریس اِن کارڈیوویسکیولر ڈیزیز میں شائع ہوئی)

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025