• KHI: Partly Cloudy 18.6°C
  • LHR: Cloudy 12.3°C
  • ISB: Heavy Rain 13.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.6°C
  • LHR: Cloudy 12.3°C
  • ISB: Heavy Rain 13.7°C

’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘: شہزادی کے زرد لباس کا راز کیا؟

شائع April 19, 2017
فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیس‘ 1991 میں ریلیز کی گئی — فوٹو بشکریہ/ ڈزنی
فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیس‘ 1991 میں ریلیز کی گئی — فوٹو بشکریہ/ ڈزنی

ڈزنی کی کامیاب اینیمیٹڈ فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ ہر بچے کی پسندیدہ فلم کی فہرست میں موجود ہوگی، اس فلم میں مرکزی کردار ’بیلے‘ کی جانب سے پہنا گیا سنہری اور زرد گاؤن بھی اتنا ہی مقبول ہوا جتنا کہ یہ فلم۔

اس فلم کو دیکھنے کے بعد ہر لڑکی اس رنگ کا گاؤن حاصل کرنا چاہتی تھی، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سنہری اور پیلے رنگ سے قبل فلم ساز نے اس لباس کو گلابی رنگ کا بنانے کا ارادہ کیا تھا؟

مزید پڑھیں: 'بیوٹی اینڈ دی بیسٹ' ٹریلر: 'بیلے' کی والد کیلئے قربانی

انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈزنی کی کامیاب فلم کے ہدایت کار کے مطابق اس یادگار لباس کا رنگ سنہری اور زرد کرنے کے بجائے پہلے کچھ اور سوچا گیا تھا۔

انہوں نے کہا ’مارکیٹنگ کو ہر چیز گلابی چاہیے تھی کیوں کہ گلابی رنگ ہر لڑکی کو پسند ہوتا ہے‘۔

تاہم فلم کی کہانی لکھنے والے کرس سینڈرز نے اس گاؤن کو سنہری اور زرد کرنے کا ارادہ کیا، تاکہ یہ باقی فلموں کی شہزادیوں سے مختلف لگے۔

اتنے سال گزرنے کے باوجود ’بیلے‘ کا یہ خوبصورت گاؤن آج بھی سب کی پہلی پسند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: والد کا بیٹی کیلئے خوبصورت تحفہ

خیال رہے کہ چند ماہ قبل امریکی ریاست یوٹاہ سے تعلق رکھنے والے ایک والد جوش روسی نے اپنی 3 سالہ بیٹی نیلی کو شہزادی بیلے کا روپ دے کر اس کا خواب پورا کیا تھا۔

ان کی بیٹی کے لیے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت پسند کی گئی۔

واضح رہے کہ ڈزنی کی 1991 کی کامیاب اینیمیٹڈ فلم 'بیوٹی اینڈ دی بیسٹ' کا ری میک رواں سال 17 مارچ کو ریلیز کیا گا، جس میں ہولی وڈ اداکارہ ایما واٹسن 'بیلے' کے مرکزی کردار میں نظر آئیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025