• KHI: Sunny 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C
  • KHI: Sunny 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C

جیب میں سما جانے والا سستا ترین لیپ ٹاپ تیار

شائع April 22, 2017
تصویر بشکریہ گیم پیڈ ڈجیٹل
تصویر بشکریہ گیم پیڈ ڈجیٹل

بیجنگ: ویسے تو ایپل اور مائیکرو سافٹ جیسی بڑی کمپنیاں بھی پورٹ ایبل یعنی ایک پرس کی طرح فولڈ ہونے والا لیپ ٹاپ تیار کرکے فروخت کے لیے پیش کر چکی ہیں، تاہم اب ان کا مقابلہ کرنے کے لیے چین کی ایک کمپنی نے سستا ترین لیپ ٹاپ تیار کرلیا۔

چینی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ پورٹ ایبل لیپ ٹاپ اب تک کے تیار ہونے والے پورٹ ایبل لیپ ٹاپ سے سستا ہے، جب کہ یہ خصوصیات میں بھی ایپل اور مائیکرو سافٹ کے لیپ ٹاپ جیسا ہی ہے۔

گیم پیڈ ڈجیٹل (جی پی ڈی) نامی چینی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ پورٹ ایبل لیپ ٹاپ کا سائز صرف 7 انچ ہے، اور یہ فولڈ ہونے کے بعد جیب میں آرام سے سما جاتا ہے۔

تصویر بشکریہ گیم پیڈ ڈجیٹل
تصویر بشکریہ گیم پیڈ ڈجیٹل

کوڈ کور کے حامل اس لیپ ٹاپ کی ریم 8 جی بی، اسکرین بھی 7 انچ، اور اس کا ڈسپلے 1920 بائے 1200، وزن آدھا کلو سے بھی کم، انٹرنل اسٹوریج کی گنجائش 128 جی بی، جب کہ قیمت محض 399 ڈالر سے 599 ڈالر تک ہے، ایپل اور مائیکرو سافٹ کے ایسے ہی لیپ ٹاپ کی قیمت اس سے دگنی ہے، ایپل کی قیمت 1010 ڈالر ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس لیپ ٹاپ کی بیٹری 12 گھنٹے تک چلتی ہے، یہ دیدہ زیب لیپ ٹاپ گولڈن اور ہلکے سفید کلر کے رنگوں میں دستیاب ہے۔

کمپنی نے اس لیپ کی آن لائن خریداری کے لیے ایک مہم شروع کر رکھی ہے، جس میں اس کی قیمت صرف 399 ڈالر رکھی گئی ہے، آن لائن بکنگ کمپنی کی ویب سائیٹ پر کرائی جا سکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق اس لیپ ٹاپ کی آن لائن بکنگ رواں ماہ کے آخری تک کرائی جا سکتی ہے، جب کہ بکنگ کے بعد مئی یا پھر جون 2017 سے اس کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔

اس پورٹ ایبل لیپ ٹاپ کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں بلیوٹوتھ سسٹم بھی ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے باعث اس پورٹ ایبل لیپ ٹاپ کی رفتار دوسرے پورٹ ایبل یا بڑے سائز کے لیپ ٹاپ سے زائد ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025