چین 28 رنز پر آؤٹ، 390 رنز سے شکست
بنکاک: ورلڈ کرکٹ لیگ ریجنل کوالیفائر میں سعودی عرب کی ٹیم نے چین کو 28 رنز کے کمتر اسکور پر آؤٹ کر کے 390 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
سعودی عرب نے 50 اوورز میں 418 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ بنایا جس سہرا محمد افضل کے سر جاتا ہے جنہوں نے 91 گیندوں پر 13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سنچری بنائی جبکہ شہباز رشید نے 50 رنز بنائے۔
تاہم اس اننگز کے ہیرو شعیب علی تھے جنہوں نے صرف 24 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد 41 گیندوں پر چھ چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 91 رنز ی شاندار باری کھیلی۔
چین کی طرف سے جیانگ شیاؤ نے 89 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لیں۔
جواب میں بڑے ہدف کے تعاقب میں چین کے بلے باز بالکل بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم صرف 12.4 اوورز میں 28 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس میں سب سے بڑا اسکور 13 رنز ایکسٹراز کا رہا۔
2023 ورلڈ کپ کے کوالیفائر کے طور پر تھائی لینڈ کے شہر چیانگ مائی میں کھیلے جانے والے اس سات ملکی ٹورنامنٹ کیلئے سعودی عرب کی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔











لائیو ٹی وی