• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

21ویں صدی متعدد طاقتوں کے مرکز کا دور، خواجہ آصف

شائع April 26, 2017
وزیر دفاع خواجہ آصف ماسکو میں انٹرنیشنل سیکیورٹی پر ہونے والی کانفرنس میں شریک ہیں — فوٹو: رائٹرز
وزیر دفاع خواجہ آصف ماسکو میں انٹرنیشنل سیکیورٹی پر ہونے والی کانفرنس میں شریک ہیں — فوٹو: رائٹرز

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 21ویں صدی متعدد طاقت کے مراکز، تجدید اقتصادی انحصار اور سیاسی-اسٹریٹجک اتحاد کو بڑھانے کا دور ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں انٹر نیشنل سیکیورٹی پر ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر ایک اسٹریٹجک اشتعال کی وجہ ہوسکتا ہے اور اگر یہ حل نہ ہوا تو اس تنازع کے باعث خطے کے امن و امان اور استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔

اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کانفرنس کی مشترکہ چیلنجز کے حوالے سے اہمیت پر زور دیا، جس میں دہشتگردی، سماجی و اقتصادی عدم مساوات، موسمیاتی تبدیلی، آبادیات شامل ہیں، اس موقع پر انھوں نے شام، یمن، عراق، افغانستان اور شمالی افریقہ میں جاری کشیدگی کا حوالہ دیا۔

انھوں نے ماسکو میں چھٹی سیکیورٹی کانفرنس کے انعقاد پر روسی وزارت دفاع کا شکریہ ادا کیا۔

اس کانفرنس میں ایران، برازیل اور بھارت کے وزراء دفاع نے بھی خطاب کیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025