• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

منوڑہ کے قریب لانچ ڈوبنے سے 3 ماہی گیر جاں بحق

شائع May 20, 2017

کراچی میں منوڑہ کے قریب ماہی گیروں کی لانچ ڈوبنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر افراد کو بچا لیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کیماڑی سے منوڑہ جانے والی ماہی گیروں کی ایک لانچ حادثے کا شکار ہوئی، جس میں 12 افراد سوار تھے۔

حادثے کے نتیجے میں 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص کو بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا، جبکہ دیگر افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ لانچ میں وزن کی زیادتی کے باعث پیش آیا اور جال ڈالنے کے دوران لانچ سمندر کی لہروں کا سامنا نہ کرسکی۔

پاکستان میں اکثر و بیشتر ماہی گیروں کی کشتیاں حادثات کا شکار ہوتی رہتی ہیں، جس کی وجوہات میں وزن کی زیادتی، لانچوں کی مینٹی نینس کا نہ ہونا اور ماہی گیروں میں آگاہی کی کمی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025