ریال میڈرڈ 33ویں مرتبہ لا لیگا کی چیمپیئن

ملاگا کے خلاف گول اسکور کرنے پر کرسٹیانو رونالڈو کا فاتحانہ انداز— فوٹو: اے ایف پی
ملاگا کے خلاف گول اسکور کرنے پر کرسٹیانو رونالڈو کا فاتحانہ انداز— فوٹو: اے ایف پی

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار کارکردگی کی بدولت ریال میڈرڈ نے ملاگا کو 2-0 سے شکست دے کر 33ویں مرتبہ لا لیگا کا ٹائٹل جیت لیا۔

میچ کا آغاز ہی انتہائی شاندار تھا جہاں دوسرے ہی منٹ میں رونالڈو نے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کیا اور پھر میچ ختم ہونے سے دس منٹ قبل کریم بنزیما نے گول داغ کر اپنی ٹیم کی جیت پر مہر ثب کردی۔

اس میچ میں فتح کی بدولت میڈرڈ نے بارسلونا کو تین پوائنٹس سے پیچھے چھوڑتے ہوئے 33واں مرتبہ لا لہگا کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

اس سیزن میں کرسٹیانو رونالڈو نے مجموعی طور پر 40 گول اسکور کییے لیکن یہ ان کی اسپین لیگ میں کارکردگی تھی جس کی بدولت 12-2011 کے بعد پہلی مرتبہ ریال میڈرڈ لا لیگا جیتنے میں کامیاب رہی۔

یاد رہے کہا کہ اس سے قبل لگاتار دو مرتبہ بارسلونا کی ٹیم نے لا لیگا کی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا لیکن زین الدین زیڈان کی کوچنگ میں ریال میڈرڈ نے ان کا ٹائٹل جیتنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کا خواب چکنا چور کردیا۔

تبصرے (0) بند ہیں