پاکستان کی وارم اپ میچ میں کامیابی
پاکستان نے برمنگھم میں چمپیئنز ٹرافی کے پہلے وارم اپ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 342 رنز کا ایک بڑا ہدف دے دیا۔
تمیم اقبال نے 102 رنز اور امرالقیس نے 61 رنز بنائے۔
پاکستان کی ٹیم ابتدا میں خسارے میں جانے کے بعد اختتامی اوورز میں شاندار واپسی کرتے ہوئے 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔
پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے 72 اور فہیم اشرف نے 64 رنز بنائے۔


















