• KHI: Cloudy 20.6°C
  • LHR: Fog 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Cloudy 20.6°C
  • LHR: Fog 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

پنکھے کے بعد سولر مائیکرو ویو چولہا بھی تیار

شائع May 30, 2017
—فوٹو: گو سن فیس بک
—فوٹو: گو سن فیس بک

ویسے تو دنیا میں سولر سسٹم بھی پرانا ہوچکا، اس سسٹم کے ذریعے جہاں گاڑیاں چل رہی ہیں، وہیں بڑی بڑی صنعتیں بھی سولر سسٹم پر منتقل ہوتی جا رہی ہیں۔

بجلی کی کمی کے شکار پاکستان جیسے ممالک کے لیے سولر سسٹم غنیمت ہے، جہاں گھر کے پنکھے سے لے کر موبائل فون کی چارجنگ تک سولر کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔

مگر گزشتہ چند سال میں بجلی کے ساتھ گھروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ بھی ہونا شروع ہوگئی ہے، جس وجہ سے کئی گھروں میں کھانا ہی تیار نہیں ہوپاتا۔

اس مسئلے کے حل کے لیے امریکی ریاست اوہائیو کی ایک کمپنی نے سولر چولہا تیار کیا ہے، جسے کمپنی نے ’گو سن‘ کا نام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مزیدار کھانا دیکھ کر منہ میں پانی کیوں آجاتا ہے؟

کمپنی نے کئی سالوں کی محنت کے بعد چولہا تیار کیا تو مختلف ریاستوں، شہروں اور پارٹیوں میں اس چولہے کو لے جاکر لوگوں کے سامنے آزمایا، اور اس کے کامیاب تجربات کیے۔

جب تجربے بھی کامیاب ہوگئے تو کمپنی نے اسے مارکیٹ میں لانے کے لیے فنڈنگ اور سرمایہ کاری کے لیے کام شروع کیا، وہ مکمل ہونے کے بعد بالآخر کمپنی نے اس سولر چولہے کو تیار کرکے فروخت کے لیے پیش کردیا۔

کمپنی نے بیک وقت سولر چولہے کی ایک سے زائد اقسام متعارف کرائیں، تاکہ لوگ اپنی پسند کے حساب سے چولہا خرید کر اس کی مدد سے اپنی غذائی ضروریات پوری کرسکیں۔

گوسن نامی چولہا سورج کی ہلکی تپش سے بھی چل سکتا ہے، کمپنی کے مطابق اس چولہے پر کھانا تیار کرنے کا بہترین وقت صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے تک کا ہے۔

اس سولر چولہے کی سب سے چھوٹی اور سستی قسم گو سن سپورٹ ہے، جس کی قیمت 279 ڈالر تک ہے، یہ بیک وقت 2 افراد کا کھانا محض ایک منٹ میں تیار کرسکتا ہے۔

اگر اسی چولہے کو سفری سہولیات یا گھر سے باہر لے جانے کے سامان، بیگ اور اضافی چیزوں کے ساتھ خریدا جائے گا تو اس کی قیمت بڑھ کر 359 ڈالر ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: اگر چینی کھانا چھوڑ دیں تو کیا ہوگا؟

کمپنی نے اس چولہے کے لیے خصوصی طور پا بار بی کیو یا دیگر غیر روایتی کھانے تیار کرنے کے آلات بھی تیار کیے ہیں، جب کہ کمپنی نے شائقین کے لیے خصوصی لباس بھی تیار کر رکھا ہے۔

اس سولر چولہے کو آن لائن بھی خریدا جاسکتا ہے۔

سولر چولہا کام کیسے کرتا ہے؟

—فوٹو: گو سن فیس بک
—فوٹو: گو سن فیس بک

سولر چولہا دراصل مائیکرو ویو کی ڈزائن کی طرح ہے، اس میں ایک بڑا شیشہ نصب ہے، جو سورج سے توانائی حاصل کرتا ہے۔

جب سولر چولہے کا شیشہ 550 فارن ہائیٹ یا 290 سیلسز ڈگری جتنی توانائی حاصل کرلیتا ہے تو یہ ہر قسم کا کھانا ایک منٹ کے دوران تیار کرنے کے قابل بن جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانا فائدہ مند؟

اس چولہے کو توانائی حاصل کرنے کے لیے موسم کے کسی خاص درجہ حرارت کی ضرورت نہیں پڑتی، یہ صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے تک بھرپور توانائی حاصل کرکے تیزی سے کام کر سکتا ہے۔

اس چولہے میں نصب شیشہ سولر ککنگ چیمبر سے منسلک ہوتا ہے، جو اسے گرمائش فراہم کرتا ہے، سورج کی روشنی سے حاصل شدہ توانائی مائیکرو ویو کی گرمائش کی طرح تبدیل ہوکر ککنگ چیمبر کو مطلوب گرمائش فراہم کرتی ہے۔

ککنگ چیمبر مائکرو ویو کی طرح کام کرکے کھانے کو ایک منٹ میں تیار کردیتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025