• KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C

اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

شائع June 26, 2017

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے متعدد شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں نماز عیدالفطر سے قبل لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح لاہور، اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد، سوات، نوشہرہ، مردان اوردیر سمیت دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا جس کی زیر زمین گہرائی 260کلومیٹر تھی۔

بعض شہروں میں زلزلے کے جھٹکے کئی منٹ تک محسوس کیے گئے اور کئی شہروں میں وقفے وقفے سے یہ سلسلہ جاری رہا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے سے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025